۹ ربیع الاول ۲۶۰ ہجری قمری حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن
فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن
۹ ربیع الاول ۲۶۰ ہجری قمری پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن ہے۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں و آخری جانشین ہیں۔ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو پیغمبر اسلام کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ شروع ہوا۔
۹ ربیع الاول ۲۶۰ ہجری قمری پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن ہے۔
حضرت امام مہدی علیہ السلام پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں و آخری جانشین ہیں۔ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو پیغمبر اسلام کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ شروع ہوا۔
اس وقت آپ کی عمر 5 سال تھی۔ دشمنوں کی طرف سے جان کے خطرے کی وجہ سے آپ قریب 70 سال کے لئے پردہ غیب میں چلے گئے جسے غیبت صغری کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد غیبت کبری کا زمانہ شروع ہوا جو جاری ہے۔
8 ربیع الاول کو حضرت امام مہدی علیہ السلام نے اپنے پدر بزرگوار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عراق کے سامرہ شہر میں شہادت کے بعد انکے جنازہ پر نماز پڑھائی اور پھر اسکے بعد خدا کے حکم سے غیبت میں چلے گئے۔
غیبت صغری کا زمانہ 260 ہجری سے شروع ہوا اور 329 ہجری تک جاری رہا۔ اس دوران آپ اپنے چار مخصوص نائبین کے ذریعہ لوگوں سے رابطے میں رہے۔ اس کے بعد غیبت کبری کا دور شروع ہوا۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مشہور حدیث ہے کہ اگر دنیا کی عمر میں ایک دن بھی بچا ہوگا، خداوندعالم اس دن کو اتنا طولانی کردے گا کہ ہمارا آخری جانشین ظاہر ہوکر دنیا کو اس طرح عدل و انصاف سے بھر دے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.