اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام تین روزہ ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت
خانہ فرہنگ ایران پشاور کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں تین روزہ ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تین روز ہ ایجوکیشنل ایکسپو میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے بھی شرکت کی اور کلچرل سٹال لگائی۔ ایکسپو کا افتتاح سیکرٹری خوراک ظریف المانی نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی نے ایجوکیشن اور تربیت کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔ اور خطاب کے بعد کوئز مقابلہ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی نے کتب میلہ کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تین روزہ ایجوکیشنل ایکسپو میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے بھی شرکت کی اور کلچرل سٹال لگائی۔ ایکسپو کا افتتاح سیکرٹری خوراک ظریف المانی نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی نے ایجوکیشن اور تربیت کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔ اور خطاب کے بعد کوئز مقابلہ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی نے کتب میلہ کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں ۔ نمائشگاہ اور کتب میلہ میں ملک بھر سے 50 سے زائد پبلشرز، ادارے، بک سیلرز نےشرکت کی۔ اس کے علاوہ بلڈ کیمپ، کلچرل سٹالز، فوڈ سٹالز، کھیل سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔