ایران کی ثقافتی نمائش
خانہ فرہنگ ایران پشاور میں انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی نمائش کا انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے شاندار اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر پشاور خانہ فرہنگ میں تین روزہ ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شاندار اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر پشاور خانہ فرہنگ میں تین روزہ ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمائش دستکاری مصنوعات، ایران کی دلچسپ سیاحتی مقامات کی تصاویر اور کتاب، اسلامی انقلاب کی تصاویر اور ایرانی فلم پر مشتمل تھا۔ جس میں پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان، پشاور کی اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی، ثقافتی امور، امور نوجوانان اور سیاحت کے ڈائریکٹر اجمل خان، پشاور پریس کلب کے صدر ملک ارشد عزیز، پشاور اسپورٹس افیئرز آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر اعوان حسین، خیبرپختونخوا ہینڈی کرافٹ آرگنائزیشن کی سربراہ مریم اقبال نے شرکت کی۔
تین روزہ نمائش کا آغاز انقلاب اسلامی سے متعلق تصاویر ، ایرانی دستکاری کی مصنوعات اور ایران کی سیاحتی مقامات کی تصاویر کی نمائش سے کیا گیا ۔ پروگرام کے آخر میں انقلاب اسلامی ایران کی گزشتہ 43 سالوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کی دستاویزی فلم دیکھانے کے بعد ایرانی فلم چلائی گئی۔
پشاور کی اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیاب 44 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور برادر اور مسلم ملک ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ بہت ضروری ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.