• Oct 11 2022 - 00:36
  • 161
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
تہران میں 36 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس

تہران میں چھتیس ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی تقریر سے

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ تہران میں چھتیس ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی تقریر سے ہو گا۔

تہران میں 36 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس
تہران میں 36 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ تہران میں چھتیس ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی تقریر سے ہو گا۔
چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا افتتاح بدھ کو عالم اسلام کے مختلف مذہبی اسکالروں کی شرکت سے ہو گا۔
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حمید شہریاری نے ایک پریس کانفرنس میں چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے بارے میں کہا ہے کہ اس سال کی کانفرنس اور ماضی کی کانفرنسوں میں فرق یہ ہے کہ اس سال کی کانفرنس میں مختلف ملکوں کی جانب سے وزرا کی سطح پر اور عالم اسلام کے اہم ترین مذہبی اسکالروں اور شخصیات کی جانب سے شرکت کی جا رہی ہے۔
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حمید شہریاری نے کہا کہ چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا جمعے کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات بھی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی، علمائے کرام کے نظریات میں ہمفکری اور عالم اسلام میں وحدت اسلامی کے حصول، امت واحدہ کی تشکیل اور عالم اسلام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل سے متعلق اسلامی مفکرین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور ان کے طریقوں کا جائزہ لینا ہے۔
پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: