4 شعبان ولادت باسعادت حضرت ابوالفضل العباسؑ
4 شعبان ولادت باسعادت حضرت ابوالفضل العباسؑ
قمربنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام چار شعبان المعظم چھبیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے- آپ کے معروف القاب قمر بنی ہاشم ، علمدار کربلا غازی اور باب الحوائج ہیں۔ ان کے علاوہ بھی آپ کے بہت سے القاب ہیں جو آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں-

حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے واقعہ عاشورہ میں ایسا بے مثال کارنامہ انجام دیا کہ حق شناسی اور وفاشعاری میں پوری دنیا کے لئےمثال بن گئے ۔ انہوں نے اپنے ایثار و فداکاری اور غیرمعمولی وفا کے ذریعے امام وقت سے اپنے عشق و عقیدت کا اس طرح سے اظہار کیا جس کی مثال قیامت تک نہیں مل سکتی- آپ نے اپنے اس کردار سے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ سخت سے سخت حالات میں بھی امامت وولایت کی پیروی سب سے اولین ترجیح ہے-
حضرت عباس میدان کربلا میں لشکرحسینی کے عظیم علمبردار ، شجاعت کے منادی اور سپاہ اخلاص وشہادت کے سردارتھے- حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے واقعہ عاشورا میں دین اسلام کی حفاظت اور بقا کے لئے جو بے مثال کارنامہ انجام دیا وہ تاریخ کے دامن میں سنہری حروف میں درج ہے- آپ نے واقعہ کربلا سے پہلے بھی اپنے پدربزرگوار حضرت علی علیہ السلام کے ہمراہ مختلف جنگوں میں کفر و نفاق کا مقابلہ کیا اور اسلام کی پاسداری کی-
اپنا تبصرہ لکھیں.