ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام سے خطاب میں کہا: اسرائیل کو اس کے جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی عدم پاسداری کی وجہ سے اقوام متحدہ سے نکال دینا چاہیے۔
لاسجرد مہمان خانہ شاہ عباس اول کے صفوی دور کی باقیات ہے۔ یہ کاروان سر صوبہ سمنان کے پرکشش مقامات میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی قومی یادگاروں میں بھی درج ہے۔
ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی کے آخر میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور عظیم اندرونی اور بیرونی پہلوؤں کا حامل یہ واقعہ علاقائی اور عالمی سطح پر عظیم تبدیلیوں کی بنیاد بن گیا۔