• Apr 18 2024 - 16:39
  • 100
  • مطالعہ کی مدت : 6 minute(s)

ایران خوبصورت اورسحرانگیز آبشاروں کی سرزمین

آبشاریں پراسرار قدرتی مظاہر میں سے ایک ہیں اورآبشاوروں کے حیرت انگیز مناظر کو دیکھنااوران کی مسحورکن آواز کوسننا مصروف شہری زندگی کی خستگی اورتھکاوٹ کودورکرنے ا ورذہنی سکون کے حصول کا ایک بہترین زریعہ ہوسکتا ہے۔

  ایران میں گوناگوں آب و ہوا کے حامل مختلف خطوں میں لاتعداد آبشاریں موجودہیں جن میں سے ہر ایک کی اپنی منفرد خصوصیات ہیں ۔

1۔ مارگون آبشار:

یہ شانداراورقدرتی مناظر سے بھرپور آبشار صوبہ فارس کے سپیدان شہر میں واقع ہے۔ مارگون آبشار کی اونچائی ۷۰ میٹر سے زیادہ ہے اور جب آپ وہاں پہنچیں گے تواپنے آپ کو ناہموار پہاڑوں کے درمیان ایک جنت میں پائیں گے۔ یہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ اس مشہور آبشار کا نام نیشنل جیوگرافک میگزین نے ایران کے خوبصورت مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

2۔ لاتون آبشار، ایران کی بلند‌ ترین آبشار:

لاتون آبشارایران کے بلند‌ ترین آبشار کا نام ہے جس کی اونچائی ۱۰۵ میٹر ہے۔ یہ خوبصورت آبشار صوبہ گیلان کے آستارا شہر کے جنوب میں اور لوندویل نامی علاقے میں واقع ہے اور کوتہ کومے کے قریب واقع پہاڑوں سے نکلتا ہے۔ لاتون آبشارکی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک خوبصورت جنگل کے بیچ میں واقع ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اس تک پہنچنے کے لیے آپ کو اس علاقے کے خوبصورت چھوٹے اوربڑے درختوں کے بیج سے گزرکرجاناپڑتا ہے۔ اس جنگل میں متنوع جنگلی حیات اورپودے موجود ہیںاور سال کے مختلف موسموں میں آپ لاتون آبشار کے ارد گرد خوبانی، بیر، ناشپاتی، ہیزلنٹ، اخروٹ اور سیب کے پھل دیکھ سکیں گے ۔ اس کے علاوہ بھیڑیے، ریچھ سمیت مختلف جنگی حیات کا بھی نظارہ کرسکتے ہیں۔

3۔ بیشہ آبشار:

بیشہ آبشارایران کے سب سے زیادہ مشہور آبشاروں میں سے ایک ہے اسے دیکھنے کے لیے آپ کو آبشاروں کی سرزمین، لرستان کا سفر کرنا پڑے گا۔ بیشہ آبشار۴۸ میٹر بلند اور ۱۰ میٹرچوڑائی کے ساتھ خطے کی سب سے بڑی آبشاروں میں سے ایک ہے اور اس کا منبع زاگروس کے پہاڑوں سلسلہ ہے۔یہ آبشار ایران کے قدرتی ورثوں کی فہرست میں شامل ہے اس آبشار کو دیکھنے والے اسے ایران کی سب سے خوبصورت آبشار قراردیتے ہیں۔

4۔ یخی آبشار (برفانی آبشار)

یہ ان دیگرتمام آبشاروں سے بالکل مختلف ہے جن کا اس تحریر میں پہلے ذکر کیا ہے۔لازما آپ اس کے بارے میں پوچھیں گے! دراصل یہ سال کے تقریبا تمام موسموں میں جمارہتا ہے اور جولائی اور اگست کے مہینوں میں صرف چند گھنٹے برف پگھلتی ہے! برفانی آبشار سطح سمندر سے ۵۱۰۰ میٹر کی بلندی پر اور دماوند پہاڑ کے جنوبی حصے میں واقع ہے اورتقریباً ۷ سے ۱۲ میٹر بلند اور ۳ میٹر چوڑاہے۔

5۔شیرآباد آبشار:

یہ آبشار صوبہ گلستان کے اہم قدرتی پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔گورگان سے ۵۵ کلومیٹر کے فاصلے پر، سات انتہائی خوبصورت آبشاروں کا مجموعہ خان بیبن شہر کے قریب ایک جنگل کے مرکز میں واقع ہے، جس کی خوبصورتی انتہائی دلربا اورنظروں کو خیرہ کرنے والی ہے۔ اس آبشار تک پہنچنے کے لیے ۲۰ منٹ کا راستہ چلنا پڑتا ہے۔ یہ آبشار ۲۵ میٹر اونچا ہے اور اس کا پانی ایک بہت ہی خوبصورت نیلی سبز جھیل میں گرتا ہے۔ کچھ جگہوں پر اس جھیل کے پانی کی گہرائی ۸۰ میٹر اور اس سے بھی زیادہ تک پہنچ جاتی ہے۔

6۔ آسیاب خرابہ آبشار (کھنڈر چکی) :

ایران کے سب سے خوبصورت آبشاروں کی فہرست میںایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں جولفاشہر میں واقع آبشار کا نام بھی شامل ہے۔ اگر آپ اس آبشار کو قریب سے دیکھیں گے تو آپ کو سمجھ میں آجائے گا کہ اسے (آسیاب خرابہ آبشار) کھنڈر چکی آبشارکیوں کہا جاتا ہے۔ درحقیقت، ماضی میں اس علاقے میں ایک بڑی پن چکی تھی، لیکن اب اس کے بہت سے حصے تباہ ہو چکے ہیں اور اب کارآمد نہیں ہے۔ اس لیے لوگ اس آبشار کو آسیاب خرابہ (کھنڈرچکی) کہتے ہیں اوریہ آبشار مینجان آباد گائوں سے تقریبا ۵ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

7۔ شوی آبشار، ایران کی خوبصورت‌ ترین آبشاروں میں سے ایک:

اگر ہم شوی آبشار کو ایران کے سب سے خوبصورت آبشارکا نام دیں تو ہم مبالغہ آرائی نہیں کر رہے ہیں، یہ زاگروس پہاڑوں کے سب سے پرکشش آبشاروں میں سے ایک ہے۔ یہ آبشار صوبہ خوزستان کے دز فول شہر میں واقع ہے۔شیوی آبشار کے راستے کی خوبصورتیوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ آبشار کے قریب پہنچتے ہی آبشار سے پانی کے گرنے کی محسورکن آوازکو سن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، جیسے جیسے آپ آبشار کے قریب جاتے ہیں، ہوا میں نمی‌ بڑھ جاتی ہے۔

8۔نوژیان آبشار:

نوژیان ایران کے صوبہ لرستان کی ایک اور خوبصورت آبشار ہے جو ۹۵ میٹر بلند اور ۵ میٹر چوڑائی کے ساتھ ایران کے بلند‌ ترین آبشاروں میں سے ایک ہے۔ یہ آبشارتاف کی بلندیوں کے اوپر واقع نوژیان کے جنگلاتی علاقے سے نکلتا ہے اوریہ جگہ شہری زندگی اورصوتی آلودگی سے نجات کیلئے بہترین جگہ ہے۔ واضح رہے کہ ان اونچائیوں میں بہت سے ادویاتی خواص کے حامل کے پودے بھی اگتے ہیں۔

نوژیاں آبشار خرم آباد سے ۵۱ کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اس تک پہنچنے کے لیے ۲ گھنٹے کا پہاڑی راستے طے کرنا پڑتا ہے۔ اس آبشار کا نام ۲۰۰۷ میں ایران کے قدرتی ورثے کی فہرست میںشامل کیا گیا ہے۔

9۔ ویسادار آبشار:

ویسادار آبشار کا ذکر کیے بغیر ایران کی آبشاروں کا تعارف بیکار ہو گا! ویسادار ایران کی بلند‌ ترین آبشاروں میں سے ایک ہے۔

یہ آبشار رشت سے ۶۲ کلومیٹر اور « پرہ سر» شہر سے ۱۶ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ واضح رہے کہ آبشار کا راستہ اتنا خوبصورت ہے کہ قدرتی مناظر کے دلدادہ اکثر سیاح گاڑی کے بجائے وہاں جانے کیلئے سیائیکل استعمال کرتے ہیں۔

10۔ سمیرم آبشار:

سمیرم آبشار زاگروس پہاڑی سلسلے کی خوبصورت دلہن ہے اور سب سے پرکشش آبشاروں میں سے ایک ہے، یہ آبشار اصفہان شہر سے ۱۶۰ کلومیٹر کے فاصلے پر اورسمیرم شہر سے ۴ کلومیٹر مشرق میں واقع ہے اور اس کے دلکش مناظر کی وجہ سے بہت سے لوگ سمیرم کو قدرتی سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر جانتے ہیں۔

11۔ سنگان آبشار:

سنگان گائوں تہران کے شمال مغرب میں ایک خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے اور سولقان گائوں سے تھوڑا اونچا ہے، جہاں آپ ایران کی خوبصورت‌ ترین آبشاروں میں سے ایک دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آبشار جو اس گائوں کے نام سے مشہور ہے اور تہران سے چند منٹوں میں اس قدرتی مناظر سے معمور مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔

12۔ گنج نامہ آبشار:

گنج نامہ آبشار انتہائی خوبصورت اور ۱۲ میٹر اونچی ہے اوریہ الوند پہاڑ میں عباس آباد تفریحی علاقے کے آخر میں واقع ہے۔اس آبشار کے پاس قدیم رسم الخط کی دوتحریر بھی موجود ہیںاس طرح سیاحوں کوآبشار کی سیرکے ساتھ قدیم تاریخی یادگاروں کو دیکھنے کا بھی موقع میسرآئے گا۔

13۔ کبودال آبشار:

گرگان، کبودوال نامی آبشار ایران کی واحد کائی والی آبشار ہے جو شمالی شہرعلی آباد کتول سے ۵ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور صوبہ گلستان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

کبودل آبشار تقریبا ۶ میٹر بلند ہے جہا ں پہنچنے کیلئے علی آباد کتول شہر کے سر سبز جنگلات کے مرکز میں ۲ کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔

14۔ آب سفید آبشار، ایران کے آبشاروں کی دلہن:

ہم آب سفید آبشار لورستان کے الیگودرز شہر میں ایک شاندار آبشار ہے جو زاگروس کے پہاڑوں سے نکلتا ہے اور دریائے ردبر میں بہنے کے بعد آخر کار دیز دریا میں جا گرتا ہے۔ یہ آبشار ۶۹ میٹر بلند ہے اور اسی وجہ سے پہاڑ سے نکلنے والا پانی قدرتی مناظرسے محبت کرنے والوں کے لیے ایک انوکھا منظر پیش کرتا ہے۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: