فلکیات اور فلکی طبیعیات کے عالمی اولمپیاڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایرانی طلباء نے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا
فلکیات کے عالمی اولمپیاڈ میں ایران کی پہلی پوزیشن
جارجیا کے شہر کوٹائیسی میں منعقد ہونے والے ایسٹرونومی اور ایسٹروفیزکس کے پندہویں بین الاقوامی اولمپیاڈ (آئی او اے اے) میں ایران کی ٹیم نے نو سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت پر پہلی پوزیشن حاصل کی
فلکیات اور فلکی طبیعیات کے عالمی اولمپیاڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی ایرانی طلبا کی ٹیم اپنے وطن واپس لوٹ آئی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جارجیا کے شہر کوٹائیسی میں منعقد ہونے والے ایسٹرونومی اور ایسٹروفیزکس کے پندہویں بین الاقوامی اولمپیاڈ (آئی او اے اے) میں ایران کی ٹیم نے نو سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس بین الاقوامی اولمپیاڈ میں مہدی استاد محمدی، سپہر سلامت، محمد مہدی عابدیان، فرہاد عزیزی سطری، سید یوسف مییوسفی، سہند اسماعیل زادہ، سہند اکرمی پور، آریا قنبری اور آرسام مجد نے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا جبکہ علی رضا اعلائی نے چاندی کا تمغہ جیت لیا.
یہ دوسرا موقع ہے کہ ایران اس اولمپیاڈ میں اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل کرتے ہوئے آئی او اے اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
فلکیات اور فلکی طبیعیات کے اس عالمی اولمپیاڈ میں 45 ممالک کے 250 طلبا شریک تھے جن میں سے ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور امریکہ، کینیڈا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی کوریا اور ہندوستان، چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرسکیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2021میں یہ اولمپیاڈ کولمبیا کی میزبانی میں آن لائن منعقد ہوا تھا جس میں ایران نے مجموعی طور پر 09تمغے اور ایک اعزازی سند حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی.
اپنا تبصرہ لکھیں.