بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں پاکستان کا75واں جشن آزادی اتوار کوقومی جوش و جذبے سے منایاگیا
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن آزادی قومی جوش و جذبے سے منایاگیا
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں پاکستان کا75واں جشن آزادی اتوار کوقومی جوش و جذبے سے منایاگیا
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں پاکستان کا75واں جشن آزادی اتوار کوقومی جوش و جذبے سے منایاگیا،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں ہوئی جبکہ قائد اعظم ریذیڈینسی میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،
شہر ، گلی محلوں شاہرائوں میں سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے،دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی اور خصوصی دعائوں سےہوا،سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئےگئے تھے ، تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کا75واں جشن یوم آزادی گزشتہ روزقومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،
کوئٹہ میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبے بھر کی مساجد ومدارس میں پاکستان کی سلامتی،استحکام ، ترقی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں ہوئی اسی طرح قائد اعظم ریذیڈینسی زیارت میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں سیاسی، سماجی،قبائلی عمائدین، وزرا،اراکین اسمبلی، سرکاری افسران، عسکری حکام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
دوسری جانب جشن آزادی کے موقع پرشہر کی اہم شاہرائوں ،گلی، محلوں میں قومی پرچم آویزاں کئےگئے تھے اورقومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز کی فروخت کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا۔یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اس موقع پر کوئٹہ میں 6 کلو میٹر طویل پاکستان کے سب سے لمبے جھنڈے کے ساتھ آزادی مارچ کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی.
اپنا تبصرہ لکھیں.