• Dec 13 2025 - 17:39
  • 16
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
میلاد حضرت زہراؑ کی مناسبت سے محفل شعر کا انعقاد

روز میلاد حضرت زہراؑ اور یوم خواتین و مادر کی مناسبت سے محفل شعر کا انعقاد

12دسمبر 2025 بروز جمعہ ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ، کاروانِ حوا لٹریری فورم اور بزم بہار ادب کے اشتراک سے خانہ فرہنگ ایران کے ادیب پشاوری لائبریری میں سیدہ النساء حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کا جشن نہایت دھوم دھام سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں درود و سلام ، نعت خوانی اور منقبت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

روز میلاد حضرت زہراؑ اور یوم خواتین و مادر کی مناسبت سے محفل شعر

12دسمبر2025 بروز جمعہ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور، کاروانِ حوا لٹریری فورم اور بزم بہار ادب کے اشتراک سے خانہ فرہنگ ایران کے ادیب پشاوری لائبریری میں سیدہ النساء حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کا جشن نہایت دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں درود و سلام، نعت خوانی اور منقبت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

اس پروقار تقریب کی صدارت محترم مشتاق شباب نے کی۔ جبکہ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسین چاقمی تھے۔ کاروانِ حوا لٹریری فورم کی چئیر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ میزبان کی حیثیت سے سٹیج پر موجود تھیں ۔

مشاعرے کی نظامت پروفیسر  ڈاکٹر ملک ارشد حسین نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری شاہد اعظم کی پرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد فائزہ شہزاد نے نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی اور بہت داد وصول کی ۔ تابندہ فرخ ، بلقیس  اور سیدہ زرتاج بخاری نے منقبت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔  محفل میں محمد نواز صابر، خادم ابراہیم، انور شاہد خان، نسیم سحر، ڈاکٹر ہارون عدیل، اختر سیماب، ثمینہ قادر، بشریٰ فرخ اور مشتاق شباب نے اپنا کلام سنایا۔ شہریار اخونزادہ نے ڈاکٹر نذیر تبسم کی لکھی ہوئی نعت سنائی اور منقبت کا نذرانہ پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔ ان کے ساتھ ہال میں موجود تمام لوگوں نے مل کر منقبت پڑھی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین چاقمی نے تمام مہمانوں کی آمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

اسکے بعد سیدہ النساء حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت  اور یوم مادر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور کاروانِ حوا کی جانب سےتمام پڑھنے والوں کو ایک ایک تسبیح دی گئی۔ فائزہ شہزاد کی طرف سے پڑھنے والوں کو یاسین شریف اور سٹیج کے شرکاء کو قرآن شریف بطور تحفہ دیا گیا ۔

اس پرنور محفل میں خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے حصے کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹیں۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع چائے سے کی گئی ۔اور یہ پرنور محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

DSC_0008 DSC_0005 DSC_0014 DSC_0029 DSC_0027 DSC_0032 DSC_0034 DSC_0035 DSC_0052 DSC_0063 DSC_0078 DSC_0103 DSC_0108 DSC_0119 DSC_0120 DSC_0139 DSC_0144

اپنا تبصرہ لکھیں.