• Dec 29 2023 - 20:11
  • 60
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
دنیامیں ظلم کے خلاف ادیان کا کردار

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں دنیامیں ظلم کے خلاف ادیان کا کردار کانفرنس کا انعقاد

انسانیت کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام مذاہب میں امن و سلامتی اور دنیا میں عدل و انصاف کے قیام پر زور دیا گیا، خانہ فرہنگ ایران پشاور میں "دنیامیں ظلم کے خلاف ادیان کا کردار" کانفرنس سے شرکاء کا خطاب

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں دنیامیں ظلم کے خلاف ادیان کا کردار کانفرنس کا انعقاد

انسانیت کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام مذاہب میں امن و سلامتی اور دنیا میں عدل و انصاف کے قیام پر زور دیا گیا، خانہ فرہنگ ایران پشاور میں "دنیامیں ظلم کے خلاف ادیان کا کردار" کانفرنس سے شرکاء کا خطاب

کانفرنس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد مسیحی، ہندو، سکھ اور کیلاش کے مذہبی رہنما ئوں نے بھی اپنے مذہبی دعائیہ کلمات پڑھے۔ بین الامذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ہی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے اور دنیا میں آنے والی آفات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارخانہ فرہنگ ایران پشاور میں "دنیامیں ظلم کے خلاف ادیان کا کردار" کانفرنس سے شرکا نے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں تمام ادیان کو باہمی مسالمت آمیز زندگی گزارنے اور مشترکہ مسائل سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے امن و سلامتی اور دنیا میں عدل و انصاف کے قیام پر زور دیا گیا۔  اس موقع  پرخانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادیان الہی کی تعلیمات کے مطابق، حق کا ادراک، آزادی، امن و سلامتی اور دنیا میں عدل و انصاف کا قیام ، مشکلات، مسائل اور منفی پہلوں جیسے محرومی، قحط، بھوک، انتہا پسندی اور قدرتی آفات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کی اہمیت پر بات کی انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے میں مسالمت آمیز باہمی زندگی ، سلامتی اور امن کا حصول ہے اور "یقینی صلح" تب ہی ممکن ہے جب نہ کوئی مظلوم ہو اور نہ ہی ظالم۔ اور یہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 279 میں خدا کا فرمان ہے جس میں خالق فرماتا ہے: نہ تم ظلم کرو نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں انسانی معاشرے میں اتحاد و اتفاق اور امن و ہم آہنگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ توحید اور شرک سے پرہیز سمیت الہی ادیان کے پیروکاروں کے درمیان مشترکات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن نے اتحاد و اتفاق کی طرف اہل کتاب کو دعوت دی جس کے متعلق خدا سورہ آل عمران کی چھونسٹویں آیت میں فرماتا ہے: کہدیجئے: اے اہل کتاب! اس کلمے کی طرف آ جا جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے، وہ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں۔ کانفرنس میں شامل سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ، سابق صوبائی وزیر مذہبی امور قاری روح اللہ مدنی علامہ، بشپ پشاور چرچ آف پاکستان ہمفری سرفراز پیٹر، بشپ آرنسٹ جیکب، عابد حسین شاکری، پادری شہزاد مراد اور دیگر معززین نے امن کے لئے تمام مذاہب کے ایکا پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار باہم ، اتحاد، برادری اور دوستی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔ دنیا میں موجود تمام ادیان صلح اور امن کا درس اور تشدد وخونریزی کی مخالفت کرتے ہیں، اور دہشت گردی جیسے عوامل کا کسی بھی دین سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی بھی دین کی مقدس کتاب اس کی تعلیم دیتی ہے۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: