• Sep 12 2025 - 17:22
  • 14
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرے کا پُروقار انعقاد

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 1500 سالہ جشن ولادت

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں کاروان حوّا لٹریری فورم اور اور خانہ فرہنگ ایران کی اشتراک سے ہفتہ وحدت اسلامی اور نبی رحمت، عالمِ انسانیت کے ہادی و رہبر، سرورِ کائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(1500) پندرہ سو سالہ جشن میلاد اور میلاد حضرت امام جعفر صادقؑ کی بابرکت موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرے "بزم نعت" کا پُروقار انعقاد کیا گیا۔

 ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی تقریر کرے ہوئے

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں کاروان حوّا لٹریری فورم اور اور خانہ فرہنگ ایران کی اشتراک سے ہفتہ وحدت اسلامی اور نبی رحمت، عالمِ انسانیت کے ہادی و رہبر، سرورِ کائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(1500) پندرہ سو سالہ جشن میلاد اور میلاد حضرت امام جعفر صادقؑ کی بابرکت موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرے "بزم نعت" کا پُروقار انعقاد کیا گیا۔ جشن کے اس   روح پرور محفل میں تمام شعرائے کرام  اور نعت خوانوں  نے اپنی شاعری اور  نعتیہ کلام کے ذریعے حضور پُرنور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کئے۔ اس پروقار تقریب کی صدارت محترم ناصر علی سید نے کی ۔ جبکہ مہمانِ خصوصی پروقونصل جنرل حسن معظمی تھے،  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور کاروانِ حوا لٹریری فورم کی چئیر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ میزبان کی حیثیت سے سٹیج پر موجود تھے ۔

مشاعرے کی نظامت پروفیسر ملک ارشد حسین نے کی ۔  پروگرام کا آغاز قاری محمد داؤد کی پرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔  اس کے بعد سیدہ زرتاج بخاری نے محترمہ بشریٰ فرخ کی نعت پڑھی ۔ صوابی کی تین بچیوں نے مل کر اپنا نذرانہ عقیدت بحضور سرور انبیاء پیش کیا ۔ فرنٹیر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور صوفیانہ کلام پیش کیا ۔ تابندہ فرخ نے فارسی میں نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

محترم نسیم سحر ، پروفیسر ضیغم حسن ، محترمہ ثمینہ قادر ، محترم ملک ارشد حسین ، محترم ڈاکٹر نور حکیم جیلانی ، محترم انجنئیر عتیق الرحمن ، محترمہ بشریٰ فرخ اور محترم پروفیسر ناصر علی سید نے اپنا کلام سنایا ۔ قاری شاہد اعظم نے ڈاکٹر نذیر تبسم کے لئیے مغفرت کی خصوصی دعا کروائی ۔

تمام پڑھنے والوں کو 1500 سو سالہ جشن کی مناسبت سے میڈلز پہنائے گئے ۔ مرحوم ڈاکٹر نذیر تبسم کا میڈل ان کی بیٹی پروفیسر صدف نے وصول کیا ۔

حاضرین میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی ۔  اس پرنور محفل میں تمام اہلِ قلم، دانشوروں اور علما کرام، خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.