• Dec 11 2025 - 17:22
  • 19
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
میلاد حضرت زہراؑ کی مناسبت سے بین الکلیاتی مقابلہ کا انعقاد

حضرت فاطمہؑ کے القاب اور اوصاف کی روشنی میں عصرِ حاضر کے طرزِ زندگی کے رہنما اصول

بروز جمعرات 11 دسمبر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی اشتراک سے ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے یوم مادر اور یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں بین الکلیاتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پشاور کے 14 مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلے کا عنوان تھا ۔ "حضرت فاطمہؑ کے القاب اور اوصاف کی روشنی میں عصرِ حاضر کے طرزِ زندگی کے رہنما اصول" ۔ شریک طالبات نے اظہار سخن کرتے ہوئے سیدہ نساء العالمین کی حیات مبارکہ کی مختلف جہتوں کو عصر حاضر کے لیے رول ماڈل قرار دیا ۔

میلاد حضرت زہراؑ کی مناسبت سے یوم مادر اور یوم خواتین بین الکلیاتی مقابلہ

بروز جمعرات 11 دسمبر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی اشتراک سے ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت  سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے یوم مادر اور یوم خواتین  کے موقع پر گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں بین الکلیاتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پشاور کے 14  مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلے کا عنوان تھا ۔ "حضرت فاطمہؑ کے القاب اور اوصاف کی روشنی میں عصرِ حاضر کے طرزِ زندگی کے رہنما اصول" ۔ شریک طالبات نے اظہار سخن کرتے ہوئے سیدہ نساء العالمین کی حیات مبارکہ کی مختلف جہتوں کو عصر حاضر کے لیے رول ماڈل قرار دیا ۔ اس تقریب کی صدارت مشہور شاعرہ اور مصنفہ اور کاروان حوا لٹریری فورم کی چیئرپرسن بشری فرخ نے کی جبکہ مہمان اعزاز  ڈائرکٹرس کڈز اسکول اینڈ کالج زاہدہ نور تھیں ۔ تقریب کےمہمان خصوصی  ڈائریکٹر  جنرل خانہ فرہنگ  اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹرحسین چاقمی  تھے ۔ ججز کے فرائض  ناز پروین،ڈائریکٹر چائنہ ونڈو ،   فائزہ شہزاد صدر اپوا کے پی چیپٹر ، لبنی نوید ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری اپوا کے پی چیپٹر نے سر انجام دیے ۔ اول دوئم سوئم آنے والی طالبات کو نقد انعامات،  شیلڈز   اور سرٹیفکیٹ دیے گے۔ جبکہ تمام حصہ لینے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر پرنسپل فرنٹیئر کالج نے اپنے خطاب میں خانہ فرہنگ ایران اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا السلام کے اسوہ کو تمام خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ بشری فرخ نے بارگاہ سیدہ میں اپنا منظوم کلام پیش کیا گیا ۔تمام حاضرین محفل نے کھڑے ہو کر نہایت ادب سے ان سے سلام سنا۔ڈاکٹرحسین چاقمی صاحب نے سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے القاب پر روشنی ڈالی۔محترمہ ذاہدہ نے اسوہ سیدہ فاطمتہ الزہرا کے اوصاف حمیدہ پر بات کی ۔روبینہ معین ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا نے  رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور  حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی نسبت اور محبت پر مدلل خطاب کیا ۔ اس دور پرفتن  میں منہاج القرآن ہمارے نسلوں کو محبت و ادب اہل بیت اطہار اور اصحاب کرام سے جوڑ  رہی ہے ۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکاء مقابلہ کا شکریہ ادا کیا ۔اختتام پر پرنسپل صاحبہ کی جانب سے پرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔  اور پذیرائی کے بعد پرنسپل نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی کو کالج کے مختلف بخشوں کا دورہ کروایا۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

DSC_1156 DSC_1163 DSC_1158 DSC_1166 DSC_1171 DSC_1173 DSC_1176 DSC_1193 DSC_1196 DSC_1211 DSC_1213 DSC_1220 DSC_1221 DSC_1229 DSC_1241 DSC_1244 DSC_1249 DSC_1253 DSC_1255 DSC_1260 DSC_1276 DSC_1277 DSC_1286 DSC_1288 DSC_1301 DSC_1361 DSC_1364 DSC_1368 DSC_1370 DSC_1372 DSC_1374 DSC_1375 DSC_1378 DSC_1380 DSC_1382

اپنا تبصرہ لکھیں.