انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ
انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی نمائش کا انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے شاندار اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے زیر انتظام شیراز گیدرینگ ہال میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمائش دستکاری مصنوعات، ایران کی دلچسپ سیاحتی مقامات کی تصاویر اور کتاب اور اسلامی انقلاب کی تصاویر پر مشتمل تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی ، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور دیگر مہمانان نے اس ثقافتی نمائش کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی ایران کی گزشتہ 44 سالوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کی دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شاندار اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے زیر انتظام شیراز گیدرینگ ہال میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمائش دستکاری مصنوعات، ایران کی دلچسپ سیاحتی مقامات کی تصاویر اور کتاب اور اسلامی انقلاب کی تصاویر پر مشتمل تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور دیگر مہمانان نے اس ثقافتی نمائش کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی ایران کی گزشتہ 44 سالوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کی دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی۔