ادارہ روشنی کوثر پشاور کے زیرِ اہتمام میلاد حضرت زہراؑ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
ادارہ روشنی کوثر پشاور کے زیرِ اہتمام روز میلاد حضرت زہراؑ اور یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ادارہ روشنی کوثر پشاور کےزیرِ اہتمام یوم مادر اور یوم خواتین اور حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ،جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ،زوجہ شیر خدا علی مرتضیٰ ، مادر حسنین علیھم السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک اور پر شکوہ موقع پر جشن کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ روشنی کوثر نے سیدہ صدیقہ کبری کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے ادارے کی جانب سے پہلی باقاعدہ تقریب کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ادارے کا افتتاح بھی کیا۔ یوم خواتین اور یوم مادر کی مناسبت سے پشاور کی نامور خواتین شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت پشاور کے معروف نعت خواں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے محفل کی نورانیت کو مزید جلا بخشی ۔
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ادارہ روشنی کوثر پشاور کےزیرِ اہتمام یوم مادر اور یوم خواتین اور حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا، جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ،زوجہ شیر خدا علی مرتضیٰ، مادر حسنین علیھم السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک اور پر شکوہ موقع پر جشن کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ روشنی کوثر نے سیدہ صدیقہ کبری کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے ادارے کی جانب سے پہلی باقاعدہ تقریب کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ادارے کا افتتاح بھی کیا۔ یوم خواتین اور یوم مادر کی مناسبت سے پشاور کی نامور خواتین شخصیات کو مدعو کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت پشاور کے معروف نعت خواں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے محفل کی نورانیت کو مزید جلا بخشی ۔
سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے القاب پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرحسین چاقمی تھے۔ اس تقریب میں ایرانی کونسلیٹ کے پروکونسل جنرل حسن معظمی، چائنہ ونڈ کی ڈائریکٹر ناز پروین، اپوا کے۔پی۔کے کی صدر فائزہ شہزاد، ادبیات اطفال کی صدر ڈاکٹر سیما شفیع ، کوہاٹ سے سلمی ناز، پشتو کی مایہ ناز شاعرہ ثمینہ قادر، منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی صدر روبینہ معین اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی صدر روبینہ معین نے سیدہ النساء العالمین کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے نسل نو کو سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کے اسوہ کامل پر چلنے کی تلقین کی۔
تقریب میں کوئز مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ادارہ روشنی کوثر کے زیر نگرانی کنیزان امام مھدی ع وڈپگہ برانچ، بزم کنیزان زہرا سلام اللہ علیہا وڈپگہ برانچ اور مکتب جعفریہ فیصل کالونی برانچ نے مقابلے میں حصہ لیا۔ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
مذکورہ برانچوں کی طالبات اور دارالقرآن فیصل کالونی برانچ کے بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں فارسی زبان میں سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت پیش کیں۔ نعت خواں اور منقبت خواں محترمہ زرتاج بخاری کی خوبصورت آواز میں سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان
میں کلام نے ہال میں موجود تمام مہمانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔
خواتین کے ساتھ آنے والے بچوں کے لئے خانہ فرہنگ ایران پشاور کی لائبریری(کتاب خانہ پیشاوری ادیب)میں رنگا رنگ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ چند گھنٹوں کی اس تقریب کو بچوں کے لئے بھی مؤثر بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ اور سرگرمیوں کے اختتام پر بچوں کو رنگا رنگ تحائف بھی دئیے گئے ۔
لائیو کیلی گرافی کی سرگرمی بھی تقریب کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ اس سرگرمی میں تین بچیوں نے حصہ لیا۔ سرگرمی کے اختتام پر خانہ فرہنگ ایران اور ایران کونسلیٹ نے بچیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ہنر کے فروغ کے لئے مہنگے داموں میں کیلی گرافی کے کینوس خریدے۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی خدمت میں تحائف پیش کئے گئے۔ ایرانی مہمانوں کے لئے علامہ اقبال کی فارسی شاعری کی کتاب "اسرار خودی" کے ساتھ کیلی گرافی کے کینوس بھی تحفے میں پیش کی گئے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.