• Sep 26 2022 - 22:21
  • 503
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
28 صفر، رحلت رسول خداﷺو شہادت حضرت امام حسن مجتبی (ع)

28 صفر، رحلت رسول خداﷺو شہادت حضرت امام حسن مجتبی (ع)

28 صفر رحلت رسول خدا ﷺ و فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی (ع) کا یوم شہادت ہے

28 صفر، رحلت رسول خداﷺو شہادت حضرت امام حسن مجتبی (ع)

28 صفر المظفر اسلام کے درخشاں ترین آفتاب خداوند عظیم کے عظیم ترین پیغامبر آخری سفیر وحی و رسالت رحمۃ للعالمین صاحب ” لو لاک لما خلقت الافلاک ” مرسل اعظم نبی مکرم (ص) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی جانگداز رحلت اور آپ کے بڑے نواسے علی(ع) و فاطمہ (س) کے لخت جگر سبط اکبر حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے اسی لئے آج پورا عالم اسلام بلکہ دنیائے بشریت بلکہ پوری کائنات ، آسمانوں اور زمین کے درمیان تمام مخلوقات غم و اندوہ کے سیاہ لباس میں غمگین و سوگوار ہے ۔

رسول اسلام (ص) نے ہمیشہ درد و مصیبت میں مبتلا عالم بشریت سے عشق و دوستی کی بنیاد پر نبوت و رسالت کا عظیم و خطیر فریضہ اپنے کاندهوں پر اٹهایا اور جہل و نادانی ، فریب و مکر اور ظلم و استبداد میں اسیر عالم بشریت خصوصا” محروموں اور مستضعفوں کو حق و حقیقت کی راہ دکهائی اگرچہ اس راہ میں ان کو سخت ترین آزار و اذیت ، بے وطنی اور مسلسل جنگ و پیکار سے گزرنا پڑا خود مرسل اعظم (ص) فرماتے ہیں ۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: