• Nov 15 2025 - 16:19
  • 21
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے لیے بچوں کی تربیت میں کلیدی اصول اور حکمت عملی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اساتذہ کے لیے بچوں کی تربیت میں کلیدی اصول اور حکمت عملی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور میں ڈاکٹرحسین چاقمی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے بچوں کی تربیت کے آن لائن ورکشاپ کا پہلا سیشن امام صادق (ع) یونیورسٹی کے تعلیمی ادارہ کرامت کے تعاون سے، نور مبین بین الاقوامی ادارے کے معاونین کے ساتھ شروع کیا۔

اساتذہ کے لیے بچوں کی تربیت میں کلیدی اصول اور حکمت عملی  آن لائن تربیتی ورکشاپ

پشاور میں ڈاکٹرحسین چاقمی،  ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے بچوں کی تربیت کے آن لائن ورکشاپ کا پہلا سیشن امام صادق (ع)  یونیورسٹی کے تعلیمی ادارہ کرامت کے تعاون سے، نور مبین بین الاقوامی ادارے کے معاونین کے ساتھ شروع کیا۔

اساتذہ کی علمی اور عملی مہارت بڑھانے کے مقصد کے تحت، ڈائریکٹر جنرل  نے پشاور میں چند ہم آہنگ اسکولوں کے مدیران اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کیا اور تعلیم و تربیت کے موضوع پر تعلیمی کورسز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی۔

اسی سلسلے میں  الہادی کوہاٹ اور پاک جرمن اسکولوں کے مدیران کے ساتھ، اور  بیکن ہاؤس اسکول کے اساتذہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیے گئے۔ اور امام صادق علیہ السلام یونیورسٹی کے تعلیمی ادارہ کرامت کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے لیے "بچوں کی تربیت میں کلیدی اصول اور حکمت عملی" کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ادارہ  نورِ مبین کی نگرانی میں کام کرنے والے معین اسکولوں کے گروپ، جو ایک دہائی سے اس قسم کے کورسز منعقد کر رہا ہے، اساتذہ کے علمی اور عملی مہارت کے فروغ میں انتہائی فعال اور مؤثر ثابت ہوا ہے۔

بحمداللہ، پہلا تربیتی ورکشاپ آن لائن اساتذہ کے لیے ان اسکولوں میں سرکار خانم موسوی، از موسسہ کرامت کی جانب سے اردو زبان میں منعقد کیا گیا۔  پہلے سیشن کے موضوعات درج ذیل تھے:

  • مغربی اور اسلامی تربیت میں فرق
  • اسلام میں حمل سے پہلے کی تربیت پر توجہ
  • حمل کے دوران والدین کی ذمہ داریاں
  • شریک حیات کے انتخاب کے درست معیار
  • مناسب وقت پر اولاد پیدا کرنے کا فیصلہ
  • حلال روزی کی اہمیت
  • جن بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اس کے لیے سنی جانے والی باتیں، دیکھی جانے والی چیزیں اور اردگرد کا ماحول
  • ماں کی ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کا خیال اور علاج، جیسے حمل کے دوران تناؤ، ڈپریشن اور غصہ
  • والدین کے درمیان نسبتاًٰ سکونت
  • زوجین کے درمیان باہمی محبت
  • آیت شریفہ کی وضاحت: "ولا تقتلوا اولادکم خشیه املاق نحن نرزقهم و ایاهم"

اور دیگر متعلقہ موضوعات

چونکہ یہ موضوعات پہلی بار کلاس میں زیرِ بحث آئے، اس لیے حاضرین کے لیے بہت پرکشش ثابت ہوئے، اور چند منٹ سوال و جواب کے لیے وقف کیے گئے۔

اس ورکشاپ میں تقریباً 45 افراد نے شرکت کی، جن میں سے بعض اساتذہ اپنے اسکول میں ویڈیو پروجیکٹر کے ذریعے شریک ہوئے اور بعض نے انفرادی طور پر سیشن میں حصہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس ورکشاپ میں کچھ سنی بریلوی اساتذہ بھی شریک تھے۔ ان شاء اللہ، مستقبل قریب میں نور مبین کے مدیران پشاور میں حاضر ہوں گے تاکہ شیعہ اور اہل بیت علیہم السلام کے محبان کے اسکولوں کی صورتحال کو قریب سے دیکھ سکیں۔

آخر میں، ڈاکٹرحسین چاقمی نے آن لائن تربیتی ورکشاپ کے استاد، مدیران اور اساتذہ  اور شرکت کرنے والے تمام افراد کا پہلا ورکشاپ سیشن کامیابی سے مکمل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

DSC_0508 DSC_0510 DSC_0512 DSC_0511 DSC_0513 DSC_0515 DSC_0514 DSC_0518

اپنا تبصرہ لکھیں.