روز زن اور ولادت حضرت فاطمۃ الزہراؑ
یوم خواتین اور ولادت حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی مناسبت سے تقریری مقابلوں کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے کاروان حؤا ادبی فورم کے اشتراک سے ولادت حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی دن کی مناسبت سےپشاور میں 16 وومن کالجز کی سٹوڈنٹس کے مابین خصوصی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا عنوان ”سیرت حضرت زہراؑ کی روشنی میں خواتین کا معاشرے میں کردار“ تھا۔
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے کاروان حؤا ادبی فورم کے اشتراک سے ولادت حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی دن کی مناسبت سےپشاور میں 16 وومن کالجز کی سٹوڈنٹس کے مابین خصوصی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا عنوان ”سیرت حضرت زہراؑ کی روشنی میں خواتین کا معاشرے میں کردار“ تھا۔
تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی، اسلامیہ کالج پشاور، فارورڈ کالج حیات آباد، ہدف کالج حیات آباد، سٹی ڈسٹرکٹ کالج، فرنٹیئر کالج ،گورنمنٹ گرلز کالج نمبر ایک، ورکنگ فاکس سکول اینڈ کالج، گلبہار ڈگری کالج، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد، جنا ح کالج، سٹی یونیورسٹی، الفیصل ماڈل ہائی سکول اور فرنٹیئر کالج کی طالبات نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں قونصل جنرل ایران جناب علی بنفشہ خواہ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جناب ڈاکٹرحسین چاقمی، حضرت شاہ قبول اولیاء کے سجادہ نشین، ممتاز ادیب اور شاعر جناب جسٹس ریٹائرڈ یحییٰ زاہد گیلانی اورممتاز ماہر تعلیم اور شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی پہلی وائس چانسلر محترمہ فرحانہ جہانگیر شامل تھیں۔
مقابلے میں ججز کے فرائض منہاج القران وومن لیگ خیبرپختونخواہ کی صدر محترمہ روبینہ معین، شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی ڈاکٹر صدف امبرین اور ڈاکٹر انتل ضیاء نے انجام دیے۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض محترمہ نازپروین نے ادا کئے۔
آخر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں ایرانی خواتین کا کردار کی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ اس مقابلے میں فرنٹیئر کالج پشاور کی حافظہ فریال نے پہلی، گورنمنٹ گرلز کالج حیات آباد کی جویریہ خان نے دوسری، جب کہ ہدف کالج حیات آباد کی ملیحہ راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فارورڈ کالج حیات آباد کی ثانیہ گل اور جناح کالج کی ثانیہ منہاس کو مشترکہ طور پر کونسولیشن پرائز کا حقدار قرار دیا گیا اور ان کو شیلڈز دی گئیں اور مقابلے میں شرکت کرنے والی تمام بچیوں کو سرٹیفیکیٹس دئے گئے۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں کالج کی سٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپلز کے علاوہ بچیوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر حضرت شاہ قبول اولیاء کے سجادہ نشین، جناب جسٹس ریٹائرڈ یحییٰ زاہد گیلانی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔