وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جناب برسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جناب برسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں ایرانی قونصل خانہ کا دورہ کیا اور پشاور میں تعینات ایران کےقونصل جنرل جناب حمید رضا قمی اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کے ساتھ ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کے دورےکے دوران خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کے ساتھ گزشتہ دو مفید اور قیمتی ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی اور توسیع کے لیے بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں، جن میں: ثقافتی، سائنسی، علمی، سیاحت، سنیما، میڈیا وغیرہ اور دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے سفر کے ساتھ ساتھ اقتصادیات بھی شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام کی سنجیدہ کوششوں سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
برسٹر سیف نے کہا کہ گزشتہ مہینے میں جشن نوروز کی مبارکبادی کےحوالے سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے دورے اور ملاقات کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی اور انہوں نے بہت خوش آئند قرار دیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.