• Feb 2 2023 - 10:49
  • 143
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
ملاقات اور گفتگو

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈی جی کی سی ای او پشاور کینٹ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے پشاور کینٹ کے سی ای او جناب سید علی عرفان رضوی سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈی جی کی سی ای او  پشاور کینٹ کے ساتھ ملاقات

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب  مہران اسکندریان نے پشاور کینٹ کے سی ای او  جناب  سید علی عرفان رضوی سے ملاقات  اور  تبادلہ خیال کیا۔ پشاور کینٹ کے سی ای او  سید علی عرفان رضوی نے خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور ایران کی یادوں اور پیش رفت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:  کہ ہمارا  ادارہ  اپنے دائرہ اختیار میں خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان نے ان کی مہربانی کو سراہتے ہوئے خانہ فرہنگ کے کچھ مسائل کا اظہار کیا  جیسے: آس پاس کی گلیوں میں روشنی کی کمی، درختوں کی شاخیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نظر میں اس کی رکاوٹ، اردگرد  نالیوں کی صفائی،  خانہ فرہنگ کے نزدیک ایک اشتہاری بورڈ کی تنصیب  جو سیکورٹی  لحاظ سے پریشان کن ہے، اور کہا:  کہ اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنا  خانہ فرہنگ کی حفاظت میں مؤثر ہو سکتا ہے۔پشاور کینٹ کے سی ای او سید علی عرفان رضوی نے مذکورہ مسائل کے حل کے لیے اپنی  آمادگی  کا اعلان کرتے ہوئے اپنے عملہ کو فوری طور پر لائٹنگ سسٹم کی فراہمی، اشتہاری بورڈ کو منتقل کرنے، کلچر ہاؤس کی دیواروں کے ارد گرد اضافی شاخوں کی صفائی اور کٹائی کا حکم دیا۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: