• May 26 2022 - 02:35
  • 174
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
نائب وزیر برائے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کا پشاور کا دورہ

ایران کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کا پشاور کا ایک روزہ دورہ

ایران کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات  کا پشاور  کا ایک روزہ دورہ

پشاور میں ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کے نائب وزیر ڈاکٹر روزبہ اور نائب وزیر روزگار ڈاکٹر عرب اسدی نے  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان،  پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حمید رضا قمی اور پشاور میں مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی کے معاون و مدرس جناب علامہ عابد حسین شاکری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سب سے پہلے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کی نائب وزیر ڈاکٹر روزبہ اور نائب وزیر روزگار ڈاکٹر عرب اسدی نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے نمائندے بھی موجود تھےاور جہاں انہوں نے فارسی زبان کی صورتحال، یونیورسٹی کے وظائف، پاکستان میں شیعوں کی صورتحال، مختلف شعبوں میں ثقافتی سرگرمیوں کی نمائندگی اور خیبر پختونخوا میں دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے بعد، بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کے نائب وزیر، نائب وزیر روزگار اور خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل  نےدوسرے نمائندوں کے ساتھ خانہ فرہنگ کے  مختلف حصوں:  ادیب پشاوری لائبریری، امام خمینیؒ ہال، فارسی زبان ، مصوری ا ورخطاطی کلاسز، مہمان خانہ، وحدت نماز خانہ، ایران پاکستان دوستی کی دیوار اور ڈائریکٹر جنرل کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔

نماز خانہ وحدت میں مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد وفدنے پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل کی طرف سے مہمانوں کی اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: