• May 29 2024 - 13:17
  • 51
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

شہدائے خدمت شهید صدر ابراهیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللهیان اور ان کے رفقا کی تعزیتی تقریب

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی رات شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا جس میں کہا گیا ہے شہید آیت اللہ سید ابرائیم رئیسی کی ڈپلومیسی نے اسلامی انقلاب میں نئی روح پھونک دی اور ان کے محکم موقف کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ علاقے اور دنیا کی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔

 منگل کی رات اسلام آباد میں سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اور ثقافتی قونصلیٹ اسلام آباد کی میزبانی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا ۔

اس جلسے میں پاکستان کےاہم مذہبی وسیاسی عمائدین، اراکین پارلیمان کی ایک جماعت ، دیگر ملکوں کے سفارتکار اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  عوامی حلقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان اور عوام کے مختلف طبقات سے ان کی ملاقاتوں کی کلپس دکھائی گئیں ۔

اس جلسے سے خطاب میں   کہا گیا ہے  شہید آیت  اللہ سید ابرائیم رئیسی کی ڈپلومیسی نے اسلامی انقلاب میں نئی روح پھونک دی اور ان کے محکم موقف کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ علاقے اور دنیا کی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: