• Sep 10 2024 - 07:47
  • 30
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایک ایرانی ڈاکٹر نے امریکہ میں ایجادات کے فیسٹیول کا گولڈ میڈل جیت لیا

تبریز- تبریز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسین قاسمی نے امریکہ میں منعقد ایجادات کے ورلڈ فیسٹیول میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

انہیں یہ  گولڈ میڈل جلنے سے ہونے والے زخموں کے اسٹم سیلس والے  ویکس اسپرے کی ایجاد پر دیا گیا ہے۔

ایجادات کا عالمی فیڈریشن سال میں دو بار  میڈیکل کے شعبے میں اہم  اور نئی ایجادات کے  فیسٹیول کا  اہتمام کرتا ہے، ایک بار امریکہ میں اور ایک بار یورپ میں اور اس فیسٹیول کے دوران مختلف ملکوں کے سرمایہ کار اور افراد مختلف چیزیں اور نظریات پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر حسین قاسمی، خون اور کیسنر کے ماہر ہیں اور  دنیا میں  اس قسم کا اسپرے بنانے والے دوسرے شخص ہیں۔

نامہ نگاروں  سے گفگو میں ڈاکٹر حسین قاسمی نے بتایا کہ اس  اسپرے میں اسٹیم سیلز استعمال کیا گیا ہے جس میں تجدید کی صلاحیت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کو پاؤڈر اور اسپرے کی شکل میں زخموں اور جلی ہوئی جگہ  پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے زخم یا جلے ہوئے مقام پر ایک نئی پرت بن جاتی ہے جس سے جسمانی رطوبت  باہر نہیں نکلتی اور جلد کے راستے بیکٹیریا اور فنگس جیسے بیرونی عوامل  اندر داخل  نہیں ہو پاتے  جو انفیکشن کا باعث بنتے ہیں اور اسی کے ساتھ زخم کے اندر سے نکلنے والی رطوبت اس کے ری جنریشن کا باعث بنتی ہے اسی لئے اس  اسپرے کو ایسے زخموں اور جلے مقامات پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں عام علاج اثر نہیں کرتا۔

انہوں نے  بتایا کہ یہ پروڈکٹ زخم پر ایک  نئی پرت  بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے زخم تیزی سے مندمل  ہوتا ہے  اور ایران دنیا کا دوسرا ملک ہے جو اس پروڈکٹ کو تیار کرنے میں کامیاب  ہوا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: