پیام ریاست سازمان
اسلامی جمہوریہ ایران کی بین المذاہب مکالمے کی پالیسی سازی اور رابطہ کاری کونسل کے چیئرمین کا دنیا کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں، علماء اور پیروکاروں کے نام پیغام
13 جون 2025ء بروز جمعہ کی صبح سے دنیا نے صیہونی غاصب حکومت کے اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے، رہائشی علاقوں، ایٹمی سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے گھروں اور معصوم بچوں اور عورتوں پر حملوں اوروحشیانہ قتل عام کا مشاہدہ کیا ہے

دنیا کے مذہبی حکام اور مفکرین اورقابل احترام مجتہدین عظام
13 جون 2025ء بروز جمعہ کی صبح سے دنیا نے صیہونی غاصب حکومت کے اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے، رہائشی علاقوں، ایٹمی سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے گھروں اور معصوم بچوں اور عورتوں پر حملوں اوروحشیانہ قتل عام کا مشاہدہ کیا ہے۔ صیہونی حکومت کا یہ جرم نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کی شقوں کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف واضح جارحیت بھی ہے۔ اور یہ وحشیگری ایک بار پھر، بین الاقوامی اداروں کی ناکامی اور نا اہلی کو ظاہر کرتی ہے کہ جو میڈیا کا ماحول بنا کر خود کو زیادتی اور قتل کرنے کا حق دیتے ہیں۔ صیہونی حکومت کی طرف سے ایٹمی تنصیبات پر ڈھٹائی سے حملہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ صیہونی حکومت کی یہ مہم جوئی خطے میں جنگ کو ہوا دے گی اور مومنین کا یہ سنجیدہ فریضہ ہے کہ وہ اس تباہی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
ظاہر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اپنے دفاع کے لیے ضروری صلاحیتیں موجود ہیں اور ایرانی حکومت گزشتہ دنوں اس غاصب حکومت کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے پر مجبور ہوئی ہے، لیکن ایرانی حکومت اس راستے کو عالمی امن کے مفاد میں اور خدا کی خوشنودی کا راستہ نہیں سمجھتی۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بڑے پیمانے پر تباہی کے امکان کے پیش نظر ہمارے ملک کے ایٹمی حکام کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے منع کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے مذہبی اور انسانی معیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان حالات میں دنیا بھر کے مذہبی حکام اور مفکرین جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں، ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مجرمانہ جارحیت کی فوری مذمت کریں اور اس خطرناک مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدام کریں جس نے بلاشبہ عالمی امن و سلامتی کو ایک بے مثال خطرے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔
محمد مہدی ایمانی پور
چیئرمین کونسل فار پالیسی اینڈ کوآرڈینیشن آف انٹر فیتھ ڈائیلاگ اینڈ پرزیڈنٹ اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن تہران
اپنا تبصرہ لکھیں.