• Aug 8 2024 - 11:52
  • 92
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

اربعین حسینی میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین کے سفر عراق میں سہولتوں کا اعلان

اسلام آباد – اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کے سفر کے بارے میں عراق اور پاکستان کے حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستانی زائرین اربعین کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے

ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو اسلام آباد میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

پاکستان کے وزیر داخلہ زائرین اربعین کے لئے سہولتوں کے حوالے سے اس سے پہلے بھی اسلام آباد میں متعین عراقی سفیر سے کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

 بدھ کی ملاقات کے بعد پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ  اربعین حسینی کے موقع پرپاکستانی زائرین کے سفر عراق میں  مزید سہولتیں دیئے جانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 پاکستانی وزارت داخلہ کے بیان میں عراقی سفیر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر عراق جانے کے خواہشمند  پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور ویزار جاری کرنے کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ نے عراقی سفیر سے ملاقات میں اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں سے نجف اور بغداد کے لئے براہ راست پروازیں بڑھانے کی درخواست بھی کی ہے۔

پاکستانی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ عنقریب اپنے عراقی ہم منصب سے پاکستانی زائرین کا ویزا فری کئے جانے کی درخواست بھی کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق  عنقریب کراچی میں بھی عراق کی نئی کونسلیٹ کام کرنا شروع کردے گی۔

 اس رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لئے زمینی راستے سے عراق جانے والے  پاکستانی زائرین کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لئے زمینی راستے  سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین تافتان سرحد کے علاوہ ریمدان سرحد سے بھی ایران میں داخل ہوں گے اور مقدس مقامات کی زیارت کے لئے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔   

 زمینی سرحد سے ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین اربعین کی مہماں نوازی کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

 پاکستانی زائرین کے لئے میرجاوہ ، شہر زاہدان ، مشہد مقدس اور قم میں ان کے قیام و طعام  اور پذیرائی کے مراکز کے  علاوہ عراقی سرحد کے راستے میں مختلف جگہوں پر مخصوص موکب کا انتظام  بھی کیا گیا ہے۔  

 پاکستان میں ایران کے سفارت  خانے اور مختلف شہروں میں قونصل خانوں نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین اربعین کے لئے ٹو انٹری  فری ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 البتہ ایران سے ٹو انٹری فری ویزا لینے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی زائرین  عراق کا ویزا حاصل کرچکے ہوں۔   

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: