mosque__img mosque__img

مشہور شخصیات

‎ابن مقفع

کلیلہ و دمنہ، انوشیروان کا تاج نامہ، ساسانی دور کا ضوابط نامہ، اسی طرح کتاب مزدک اور کتاب التاج ان کتابوں میں سے ہیں جن کا ابن مقفع نے وسطی فارسی سے عربی میں ترجمہ کیا ہے

ابن بواب

ابن بواب نے قرآن کریم کے 64 نسخے لکھے۔ ان کے ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن کریم کا مکمل نسخہ چیسٹربی لائبریری میں بھی رکھا ہوا ہے۔

ابوعلی مسکویه

اسلامی مفکرین کی تاریخ میں ابن مسکویہ کا مقام اخلاقیات اور بالخصوص سیاسی اخلاقیات کے حوالے سے بہت نمایاں ہے۔ ان کا تعلق اسلامی مفکرین کے ایک ایسے طبقے سے ہے جو عقل اور حکمت کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

بابا طاہر

بابا طاہر عریان یا بابا طاہر ہمدانی نے زیادہ تر لوگوں کے دلوں میں اپنے عام فہم اور ہر دلعزیز دو بیتی اشعار کی وجہ سے جگہ بنائی ۔

ابو سعید ابوالخیر

ابو سعید ابوالخیر تعصب سے بچ کر تاریخ میں زندہ رہے۔ چونکہ وہ تمام لوگوں کا احترام کرتے تھے خواہ ان کا تعلق کسی بھی دین یا مذہب سے ہو۔ ابو سعید ابوالخیر کو فارسی ادب میں عملی تصوف کا علمبردار بھی سمجھا جاتا ہے۔

 شیخ کلینی

شیخ کلینی نے کتاب اصول کافی لکھ کر تعلیمات اہل بیت(ع) کے تحفظ میں بہت بڑی مدد کی ہے۔ یہی وہ واحد اصول ہے جس پر تمام شیعہ اور سنی علماء کرام متفق ہیں۔

 عبدالرحمان جامی

عبدالرحمٰن جامی اپنی تصنیفات میں اسلامی تصوف کو ایران کے شائقین کتاب کے دلوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور اپنی سادہ اور فصیح زبان اور نثر سے انہوں نے ایران کے شائقین کتاب کی ایک قلیل تعداد کو عرفان اسلامی سے متعارف کرایا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایرانی عوام کی اکثریت جامی کو صرف اس کے علمی آثار کی وجہ سے جانتی ہے، مگر وہ بھی صرف دینی مدارس کی نصابی کتب کی حد تک ۔

شیخ صدوق

شیخ صدوق کا خیال ہے کہ خدا کی معرفت کے لیے انسان کو ہمیشہ الہام الٰہی یا حجت الٰہی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وحی کی مدد کے بغیر عقل خدا کو سمجھ سکتی ہے نہ مذہبی علوم کو کشف کر سکتی ہے۔

ملا ہادی سبزواری

حکیم ملا ہادی سبزواری اپنے خصوصی خیالات کے ساتھ فلسفیانہ تعلیمات کی توسیع میں ایک نیا قدم اٹھانے میں کامیاب ہوئے اور انہیں نو صدرائی تحریک (ملا صدرا جیسے فلسفی کی تحریک نو) کے بانی کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: