• Jan 18 2024 - 07:48
  • 69
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعے کے بعد اسلام آباد نے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے اور اسلامی جہموریہ ایران کے سفیر بھی یہاں واپس نہیں آئیں گے

 ارنا کے مطابق دونوں ملکوں کی سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعے کے بعد جس کو اسلام آباد حکومت نے ایران کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نام دیا ہے،گزشتہ رات  پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایرانی سفارتخانے  کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔   

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں جو پاکستانی ٹی وی چینلوں پر براہ راست نشر کیا گیا،  کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے اور ایران کے سفیر بھی تا اطلاع ثانوی اسلام آباد واپس نہیں آئیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں متعین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم پیر کے دن صوبہ سندھ کے گورنرکے ہمراہ پاکستان کی برآمداتی توانائیوں کی پہلی  نمائش میں شرکت کے لئے ایران آئے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ  پاکستان کے دوطرفہ روابط معطل ہوگئے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی وفود کا تبادلہ نہیں ہوگا۔  

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: