پاکستانی میزائل حملے میں سات غیر ایرانی مارے گئے
ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے عہدیدار نے کہا ہے کہ سرحدی گاؤں میں پاکستانی میزائل حملے میں 7 غیر ایرانی مارے گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں بم دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ذرائع نے سراوان میں دھماکے کی خبر دی ہے تاحال تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
باخبر ذرائع نے مہر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ سراوان کے علاقے شمسر میں ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی افسران کے مطابق سراوان کے نواحی علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی فوج نے سیستان و بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں 3 غیر ایرانی خواتین اور 4 بچے مارے گئے ہیں۔
سیکورٹی حکام واقعے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔