43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول
43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 31 جنوری سے 10 فروری 2025 تک تہران میں اسلامی انقلاب کی شاندار فتح کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوگا۔
فجر فلم فیسٹیول ایران کا سب سے اہم فلمی میلہ ہے جو 1982 سے ہر سال اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی انقلاب کے عشرہ فجر کے دوران ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے فن پاروں کی میزبانی کرتا ہے۔
اس سال فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مسابقتی پروگراموں میں ایرانی سنیما کے قومی اور بین الاقوامی حصے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس فلمی تقریب کے بین الاقوامی حصے کا مقصد ایرانی اور عالمی سنیما کے قابل قدر کاموں کی نشاندہی کرنا اور سعادت کے تین مسابقتی حصوں میں 31 جنوری سے 4 فروری 2025 تک ایرانی سنیما کے ساتھ منسلک کاموں کی تیاری کو مضبوط اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد اور کمپنیاں اضافی معلومات حاصل کرنے اور فلم کے قانونی پروڈیوسر یا ڈسٹری بیوٹر سے رجسٹریشن شروع کرنے کے لیے فیسٹیول سسٹم کا حوالہ دے سکتی ہیں۔