کاچی ، گندم یا چاول کے آٹے، چینی، زعفران، تیل اور پانی سے بنی خوراک ہے ۔
کاچی ایران کی قدیم غذاؤں میں سے ایک ہے جس کا ذکر ديوان اطعمه و سفرة اطعمه کے مقالوں میں ملتا ہے۔ کاچی زچگی کی خوراکوں میں سے ایک ہے جو عام طور پربچے کی پیدائش کے تین دن بعد تک کھایا جاسکتا ہے۔ یہ غذا جانوروں کے گھی سے تیار کی جاتی ہے ۔ اسے مزید خاص بنانے کے لئے ماضی میں، ادرک، جائفل کی جڑ، سونف، الائچی اور کالے بیج جیسے اجزاء کاچی میں شامل کئے جاتے تھے۔ کاچی اتنی پتلی ہونی چاہیے کہ چمچے سے گر نے لگے۔ کاچی گندم کے آٹے سے مضبوط اور چاول کے آٹے سے مزیدار ہوتی ہے۔ اشکنیہ چناگل کاچی کی ایک قسم ہے جو تیل، چینی اور بعض اوقات زعفران کے امتزاج سے حاصل کی جاتی ہے جس میں روٹی کو کوٹ کر کھایا جاتا تھا۔ اس قسم کی کاچی غریب گھرانوں میں استعمال کی جاتی تھی۔