یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر

اکیڈمک جہاد ایران کی ثقافتی اور تحقیقی تنظیموں کی  سرگرمیوں میں سے ایک اہم سرگرمی ہے ،جس کی سائنسی اور ثقافتی تحقیقاتی سرگرمیوں کیلئے خاص فعالیت کو منظر رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران بھی ایسی ہی ثقافتی تنظیم کی نگرانی میں کام کرتی ہے اور اس کے پاس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے درکار خصوصی قوتوں کی تربیت کا کام ہے۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران کی تاریخ اور تعلیمی سرگرمیاں

اکیڈمک جہاد کا غیر منافع بخش یہ ادارہ 1993ء میں قائم ہوااورمحض  چند ہی سالوں میں، اپنی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو وسعت دے کر، یہ ادارہ ایک یونیورسٹی میں ترقی پانے میں بھی کامیاب ہوگیا۔اس وقت (2023ء) اس یونیورسٹی میں "قانون"،"ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ"، "آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر"، "ہیومینٹیز"، "سیاحتی علوم" اور "نیو بائیولوجیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز" کی چھ فیکلٹیز کام کر رہی ہیں اور 800 سے زائد اساتذہ  تعلیمی و تحقیقی کام کر رہے ہیں۔جن میں سے 120 اساتذہ کو یونیورسٹی کے تعلیمی عملے کا کل وقتی ممبر سمجھا جاتا ہے، یہ اساتذہ 91 مختلف شعبوں میں تعلیمی طلباء کے تعلیمی رجحانات سے متعلق موضوعات (ڈاکٹر کی سطح پر چھ مختلف موضوعات، ماسٹر کی سطح پر 53 مختلف موضوعات اور بیچلر کی سطح پر 32 مختلف موضوعات پر تقریباً 9 ہزار طلباء کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔اس یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا سائنسی اولمپیاڈز کے اعلیٰ درجات تک پہنچنا اس کی اعلیٰ تعلیم اور سائنسی سرگرمیوں کی پیشرفت کی علامت ہے۔ اس جامعہ میں داخلے کے بعد اس یونیورسٹی کے طلباء نیشنل پارک آف سائنس اینڈ سافٹ ٹیکنالوجیز اینڈ کلچرل انڈسٹریز، بزنس ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ کلچر ٹورازم میں دستیاب تعلیمی اور تحقیقی سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ان علمی و ثقافتی مراکز  کے پروگراموں میں شرکت کرنے سے طلباء کے خیالات مناسب رفتار سے عمل درآمد کی طرف بڑھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران کی تحقیقی اور کاروباری سرگرمیاں

اکیڈمک جہاد کے زیر نگرانی 21 تحقیقی اداروں اور چھ سائنسی مراکز کی سرگرمیوں نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر کے لیے تحقیق کا ایک خاص موقع پیدا کیا ہے، تاکہ ان مراکز کے ساتھ قریبی تعلق سے یونیورسٹی آف سائنس و ثقافت ایران کو خاص اہمیت  حاصل ہو سکے۔ ان مذکورہ بالا مراکز کے ساتھ اس یونیورسٹی کا براہ راست تعاون اس کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عوامل میں سے ایک ہے۔"نیشنل پارک آف سافٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز اینڈ کلچرل انڈسٹریز" کے قیام کے ساتھ ہی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران، فن آرٹ اور دستکاری کے میدان میں ایران کے واحد خصوصی پارک کی مالک ہے۔ آرٹ ڈیزائن، فیشن ، لباس، دستکاری اور سیاحت وہ مضامین ہیں جن پر اس خصوصی پارک میں تحقیق کی جاتی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف "پائیدار سیاحت کی ترقی" بھی اس شعبے میں پہلی تعلیمی غیر سرکاری تنظیم کے طور پر سرگرم ہے۔ یونیورسٹی کی بزنس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا قیام ایک پلیٹ فارم اور انٹرپرینیورشپ کے لیے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ درحقیقت، یہ فاؤنڈیشن اساتذہ اور طلباء کی موجودگی کے ساتھ کام اور آئیڈیا جنریشن سینٹرز بنا کر اسے تخلیقی کمپنیوں میں تبدیل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہے اور آخر میں ان کمپنیوں کو نیشنل پارک آف دی سائنس اینڈ سافٹ ٹیکنالوجی اینڈ کلچرل انڈسٹریز سے متعارف کرواتی ہے۔اس فاؤنڈیشن کی نگرانی میں "خصوصی تربیت" کے نام سے ایک سنٹر کام کر رہا ہے اور اس کا کام طلباء کی انٹرپرینیورشپ، ان کی مہارتوں کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرنا ہے۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران کی بین الاقوامی سرگرمیاں

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران اپنے فعال تحقیقی اداروں کو استعمال کرتے ہوئے ایران کی اختراعی یونیورسٹیوں میں سے خود کو ایک مسلمہ یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ 2022ء میں مسلسل تیسرے سال ایران کی اختراعی یونیورسٹی کا ٹائٹل اسی یونیورسٹی کو تفویض کیا گیا۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران کے مختلف ممالک کے سائنسی اور تحقیقی مراکز کے ساتھ وسیع روابط ہیں۔ یہ روابط مشترکہ تعلیمی کورسز اور مختلف سائنسی اجلاسوں کے انعقاد کا باعث بنتے ہیں۔  ملائیشیا کی UPM اور USM، انگلینڈ کی WARVIK اور SHEFFIELD، سویڈن کی MALARDALEN، آسٹریا کی IMC اور MODUL، آرمینیا کی EUA، کینیڈا کی UCW یونیورسٹیاں بھی ان مراکز میں شامل ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچرایران کے ساتھ یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں یا اس یونیورسٹی کے ساتھ انکے علمی، سائنسی وثقافتی  تعاملات ہیں۔ نیز انہی معاہدوں کی بنیاد پر، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچرایران کی طرف سے متعارف کرائے گئے طلباء کو ان جامعات میں شاندار وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ 2023ء میں، 93 غیر ایرانی طلباء یونیورسٹی کی  بین الاقوامی فکلیٹی  میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطحوں پر تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ جنہیں اس فکلیٹی  میں مختصر مدت اور طویل مدتی تربیتی کورسز کی صورت میں انگریزی میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی حکام کے اعلان کے مطابق، آئندہ سالوں میں، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر ایران میں غیر ایرانی طلباء کو قبول کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے انتظامات کیے جائیں گے.

نام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر
ملک ایران
قسمغیر منافع بخش
طلباء کی کل تعداد9000
غیر ملکی طلباء کی تعداد93
رابطہ02144238171
ویب سایٹhttp://usc.ac.ir/

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: