کوئٹہ: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام فلم و تھیٹر آرٹسٹوں کے لیے آن لائن ٹریننگ سیشن

کوئٹہ: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام فلم و تھیٹر آرٹسٹوں کے لیے آن لائن ٹریننگ سیشن
کوئٹہ خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام فلم و تھیٹر کے شعبے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے ایک روزہ آن لائن ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں ایران کے معروف تھیٹر اور فلم انسٹرکٹر استاد ارسلان محبی نے شرکت کی اور آئن لائن شرکاء کو اداکاری کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ابوالحسن میری نے بھی خصوصی شرکت کی اور اس سیشن کو فنکاروں کے لیے ایک منفرد موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی نشستیں نہ صرف مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں گی بلکہ انہیں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
ٹریننگ کے دوران استاد ارسلان محبی نے اداکاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں احساسی اداکاری، ادراکی اداکاری اور مخلوط مشترکہ اداکاری شامل تھیں۔ اس کے علاوہ حقیقی ایکٹنگ، آبزر ایکٹنگ اور ان دونوں کے امتزاج پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک کامیاب اداکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ مونوٹون (یکساں لہجہ) کو سمجھتے ہوئے اپنے مکالموں میں توازن پیدا کرے اور جذبات کو مؤثر انداز میں پیش کرے۔ مزید برآں، تربیت میں اداکاری میں ناکامی کی وجوہات پر بھی بات کی گئی، جن میں شرمیلا پن، خود پر اعتماد کی کمی اور بغیر کسی مقصد کے فیلڈ میں شامل ہونا شامل ہیں۔
اس سیشن میں بلوچستان کے نامور فنکاروں نے شرکت کی، جن میں سابق ڈائریکٹر کلچر ہال اور سینیئر فنکار عمر فاروق، بی آرٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او اور سینیئر فنکار جمیل احمد لہڑی، پاول فلم کے ڈائریکٹر نصیر احمد رند، فنکار بشیر راج، عبداللہ، اللہ ڈینو بلوچ، بلال، شاہ محمد، حمید اللہ، پیام خان خروٹی، دلچسپ دنیا کے سی ای او و فنکار صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی، خلیل ساجن، جنید جنجوعہ، فرید خان، دلاور خان، گزین عباس سمیت دیگر فلم و تھیٹر آرٹسٹ شامل تھے۔
ٹریننگ سیشن کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ دوسرا سیشن میں استاد ارسلان محبی خود تشریف لائے گے کوئٹہ اور براہ راست فلم و تھیٹر فنکاروں کو خانہ فرہنگ میں سیشن دی گے اس سیشن کے بعد مئی یا جون میں منتخب فنکاروں کو ایران بھیجا جائے گا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر مزید تربیت حاصل کرسکیں۔
آخر میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹرسید ابوالحسن میری کے ساتھ تمام فنکاروں کا گروپ فوٹو لیا گیا، جس میں اس تربیتی سیشن کی کامیابی اور مستقبل میں مزید ایسے اقدامات کی امید کا اظہار کیا گیا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.