کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبیﷺ اور ہفتہ وحدت کانفرنس کا انعقاد
رحمت عالم، حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور آپ کے فرزند گرامی حضرت امام جعفرؑ کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام ایک پروقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام، مفکرین، مصنفین، اہل ادب اور مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کیں
رحمت عالم، حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور آپ کے فرزند گرامی حضرت امام جعفرؑ کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام ایک پروقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام، مفکرین، مصنفین، اہل ادب اور مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔
یہ کانفرنس '' اسلامی اتحاد اور امن و معاشی ترقی میں اس کے کردار'' کے عنوان سے رکھا گیا تھا.
کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام جو کہ معدنی ذخائر سے زرخیز ہے اگر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لے اور دشمن کی سازش میں نہ آکر اتحاد و اتفاق کا دامن تھام لیں تو وہ دنیا کی ایک بڑی معاشی و اقتصادی اور سیاسی طاقت بن سکتی ہے اور کوئی بھی غیر ان پر اپنا رعب نہیں بٹھا سکتے۔
کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، ڈپٹی قونصل جنرل ایران آقائے علی ابراہیمی، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر سید حسین تقی زادہ واقفی، اسلامیہ کالج کے پرنسپل، عبدالرشید علیزئی، گرلز کالج جناح ٹاؤن کوئٹہ کے پرنسپل محترمہ منزہ قیوم صاحبہ، بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر شاہ محمود شکیب اور محترمہ فائزہ میر، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر غلام جیلانی صاحب اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
اس موقع پر امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.