نامور ایرانی آرٹسٹ کے فن پاروں کی کوئٹہ میں ایک روزہ نمایٔش
کویٔٹہ: نوری نصیر خان آڈیٹوریم میں ایک روزہ مصوری و خطاطی فن پاروں کی نمایٔش منعقد کی گیٔی، جس میں ایران سے آیٔے معروف خطاط و مصور، ڈاکٹر علی پیران آغا نے اپنے منفرد فن پارے پیش کی۔

نمایٔش میں استاد علی پیران کی خطی قرآن کریم خاص توجہ کا مرکز بنی
کویٔٹہ: نوری نصیر خان آڈیٹوریم میں ایک روزہ مصوری و خطاطی فن پاروں کی نمایٔش منعقد کی گیٔی، جس میں ایران سے آیٔےمعروف خطاط و مصور، ڈاکٹر علی پیران آغا نے اپنے منفرد قرآنی و مصوری کے فن پارے پیش کیے۔تقریب کی خاص بات وہ نایاب قرآن مجید تھا، جسے ڈاکٹر علی پیران آغا نے تین سال کی انتھک محنت کیساتھ لکھا اور سونے کے پانی سے مزین کیا۔ اس تاریخی فن پارے نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
ایڈیشنل سیکرٹری کلچر، سیاحت اینڈ آرکایٔیو بلوچستان، معروف قاری استاد صداقت حسین، بی-آرٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او جمیل احمد لہڑی، بی آر ایس پی کے چیٔیرمین طاہر رشید سمیت سینکڑوں افراد نے نمایٔش میں شرکت کی۔ معروف ایرانی آرٹسٹ نے لایٔیو ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمانان نے اظہار خیال کرتے ہویٔے کہا کہ ایسی نمایٔشیں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں اور نوجوانوں کو ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔تقریب میں نامور فنکاروں، خطاطوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.