• Mar 2 2022 - 00:30
  • 182
  • مطالعہ کی مدت : 7 minute(s)
یوکرین تنازع کا جڑ امریکہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

عید بعثت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا ملت اسلامیہ کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز منگل یکم مارچ 27 رجب المرجب کو عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ ایرانی قوم اور ملت اسلامیہ سے براہ راست خطاب میں اس عید کو ایک بڑا ہدیہ اور الہی انعام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشہ انسانیت کے لئے یہ عظیم ترین تحفہ اور نعمت شمار ہوتا ہے

عید بعثت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا ملت اسلامیہ کے نام پیغام

عید بعثت رسولﷺ  کی مناسبت سے اپنے خطاب میں رہبر معظم نے امریکہ کو بحران ساز رژیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین بحران انہی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز منگل یکم مارچ  27 رجب المرجب کو عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ ایرانی قوم اور ملت اسلامیہ سے براہ راست خطاب میں اس عید کو ایک بڑا ہدیہ اور الہی انعام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشہ انسانیت کے لئے یہ عظیم ترین تحفہ اور نعمت شمار ہوتا ہے۔

رہبر معظم نے قرآن میں تدبر اور تفکر اور مقصد بعثت رسولﷺ کے حوالے سے کہا کہ اخلاقیات کی ترویج اور پرہیزگاری کو بعثت کے فلسفے کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور یہ کہ رسول گرامی اسلام آیات الہی کے ذریعے تزکیہ کو بیان کرتا ہے۔

رہبر معظم کا کہنا تھا کہ اسلام نے ان دو پرزور دیا ہے اور سب کو اس کی طرف دعوت دی ہے کہ عقلانیت کے ساتھ اخلاق و تزکیہ پر توجہ دی جائے۔

بعثت کے سلسلے میں کہنا چاہونگا کہ دور جاہلیت میں جزیرۃ العرب میں ایک ایسی بافضیلت معاشرے کی تشکیل دی گئی جو ایک ناممکن کام دکھائی دیتا تھا  اور اس جایل معاشرے کو جو بدترین نادانی اور گمراہی میں ڈوبا ہوا تھا اس حق سے گریزان، اخلاق سے عاری ملت کو رسول اکرم ﷺ نے ایسی امت بنائی جو امت واحدہ اور عالی ترین اخلاق سے مزین قوم بن گئی۔

 بلاشہ عقل انسانی سے ماورا امر وقوع پذیر ہوا اور بیس سال سے کم عرصے میں وہ قوم  دنیا پر چھا گئی اور عظیم شان و شوکت کے ساتھ کامیابیاں حاصل کی اور یہی چیز بعثت کے طفیل ملا اور یہ سبق ملتا ہے کہ اگر امت خدا کے احکامات پر عمل کے ساتھ ہمت سے کام لیں تو نا اممکن امر ممکن ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم کا کہنا تھا کہ بعثت کا تجربہ قابل تکرار ہے اور ایسا ہی تجربہ انقلاب اسلامی میں دہرایا گیا کہ ایران نے ایک ظالمانہ رژیم اور مادی طاقتوں سے مکمل لیس طاقت کو ہرا دیا اور انقلاب سے قبل حکومت جو بڑی طاقتوں کی حمایت سے لیس تھی  امام خمینی کی مخلصانہ قیادت اورایرانی قوم کی عزم راسخ سے شکست کھا جاتی ہے۔

انقلاب اسلامی  نے ایرانی قوم کو نئی جہت اور حرکت دی اور دنیا پر واضح ہوا کہ اگر ارادہ خداوندی کے ساتھ ہم حرکت کریں تو ۔ہر امر ممکن ہوسکتا ہے ۔

رہبر معظم نے مذہب اور سیاست میں جدائی کو نادرست فرضیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعثت کے بعد رسول اکرم نے پہلی قدم میں حکومت بنائی اور بزرگوں نے زمینہ فراہم کی اور ہجرت کے مقدمات فراہم کئے اور رسول اکرم نے مدینہ میں امت کی داغ دالی اور معلوم ہوا کہ آپ نے حکومت کا قیام عمل میں لایا اور آپ نے ہر طرح سے مقابلہ کیا ۔۔ یہ جو بعض لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر کی جنگیں دفاعی نوعیت کے تھیں درست نہیں ایسا نہیں تھا۔ اپ نے جاہلیت سے ہر میدان میں خوب مقابلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن کریم میں جاہلیت سے مقابلے پر بہت تاکید کی گیی ہے جاہلیت کا وسیع مفہوم ہے اگر لاعلمی میں اخلاقی پستی کی طرف جایا جائے تو یہ بھی جاہلیت کی قسم ہے۔ حیا کا خاتمہ ظلم و بربریت سب جاہلیت ہیں اور بعثت میں ان سب سے مقابلہ شامل ہے۔

حق کو پامال کرنا ، کمزور پر ظلم اور بے حیائی سب جاہلیت کے زمرے میں شامل ہیں اور رسول اکرم نے ان سے مقابلہ کیا۔ آج بھی اسی طرح کی بہت سے برائیاں شدت کے ساتھ بڑے پیمانے پر موجود ہیں اور مغربی ماحول میں یہ واضح ہے۔

ان معاشروں میں در حقیقت طمع و لالچ جو مغربی بنیاد کا اہم حصہ ہے تمام معیارات اور سیاست کی بنیاد تعصب پر مبنی ہے اور علم و ٹیکناوجی کو قتل وغارت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر ویکسین کو جان بچانے کیے نجات کے طور پر استعمال ہوتا ہے وہی پر اسی علم سے ظلم کے لیے اسلحے بنائے جاتے ہیں،ہم جنس پرستی اور اس جیسی شرم آور اقدار مغربی تمدن میں موجود ہے جنکا نام لینا بھی نامناسب ہے۔

رسول اکرم سے پہلے  موجود تمام برائیاں آج موجود ہیں اور انکو ایک منطقی اور ماڈرن نام سے پیش کیا جاتا ہے لہذا رسول اکرم کی بعثت سے درس لیتے ہوئے ہمیں وہی اقدام کرنا ہوگا جنمیں ایمان کو مضبوط بنانا اور مذہبی اقدار کو مستحکم بنانا اور اسلامی نظام کی بنیادوں کو مضبوط اور وسییع کرنا شامل ہے۔

ان کاموں کے لیے مضبوط اور منظم پروگرام تشکیل دینا ہوگا  نہ کہ من پسند انداز میں کام کرنا اور ضروی ہے کہ ماڈرن جاہلیت کی خصوصیات کو پہچانا جائے، ہمیں اسلامی اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور  ہم بیچ راستے میں ہیں۔

رہبر معظم نے اسلامی انقلاب کو ایک بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اگر تہران سے کوسوں دور ایک ملک میں اگر  شہید سلیمانی کی توہین کوئی پولیس کرتا ہے تو لوگ فورا میدان میں آتےہیں اور اس طرج سے احتجاجکیا جاتا ہے  کہ وہی پولیس خود آکر شہید کی تصویر لگاتے ہیں یہ خوبصورت پہلو ہے اسلامی انقلاب کی کشش کا۔

رہبر معظم  نے کہا کہ ماڈرن جاہلیت کی بدترین مثال امریکہ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں بد اخلاقی کی عملا ترویج کی جاتی ہے اور  وہاں پر طبقاتی فاصلہ روزبروز  بڑھتا جارہا ہے جہاں گرمی میں گرمی سے اور سردی میں سردی سے کافی لوگ مرجاتے ہیں۔

رہبر معظم  نے کہا کہ امریکہ جو ہیمشہ بحرانوں سے رزق حاصل کرتے ہیں اور دنیا میں جہاں کوئی بحران پیدا ہوتا ہے تو امریکہ جو ایک ملک کی جگہ ایک مافیا ہے وہی فورا پہنچ جاتا ہے کیونکہ اسلحہ سازی مافیا کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے۔

رہبر معظم  نے کہا کہ مغربی ایشیا میں داعش جیسی تنظیم کو اعلانیہ انہوں نے بنایا جنکے دہشت گرد سرعام سر کاٹتے اور ویڈیو بنا کر تشہیر کرتے یہ امریکہ ساختہ تنظیم  ہے اور یہ امریکہ جو اس طرح دنیا میں بحران خلق کرتا رہتا ہے۔

رہبر معظم نے یوکرین کے حوالے سے کہا کہ یہ معاملہ امریکی پالسیوں کا نتیجہ ہے جو پیدا ہوا ہے جو حکومتوں کے خلاف لوگوں کو ورغلاتا ہے، ریشمی اور رنگ برنگی اقدامات سے بغاوت پیدا کرنا ، ملکوں میں قتل و غارت اور انفراسٹرکچرکو تباہ کرنا کسی طرح درست نہیں جیسے افغانستان و عراق یا یمن میں شادی کی تقریبات کو بموں سے نشانہ بنا کر اس کو دہشت گردی سے جنگ کا نام دیا جاتا ہے۔ صھیونی مظالم کی کھلی حمایت کو انسانی حقوق کا نام دیا جاتا ہے ہم ایسے نہیں سوچتے بلکہ ہر جگہ قتل و غارت اور تناہی کی مذمت کرتے ہیں۔

یوکرین میں کچھ معاملے سے درس لینے کی ضرورت ہے اور صاحبان قلم کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے، ایک بات واضح ہے کہ جو پٹھو ممالک امریکی سہارے پر چل رہے ہیں انکے لئے واضح سبق ہے جہاں یوکرین کے صدر فریاد کررہے ہیں کہ ہمیں اکیلا چھوڈ دیا گیا ہے۔

دوسری عبرت یہ ہے کہ عوام بہترین حامی ہے اگر یوکرین میں حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہوتی یو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ عراق میں صدام دور میں جب امریکہ نے حملہ کیا تو عوام نے ساتھ نہ دیا  لیکن جب داعش نے حملہ کیا تو لوگ میدان میں آئے اور یوں صدام یا داعش کو تمام حکومتوں کی جانب سے حمایت کے باوجود شکست کا سامنا ہوا مگر ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی میں عوام کا اہم ترین رول سب کے سامنے ہے۔ امید ہے ان سے دوسرے سبق لیں گے، خدا امام راحل کو شہدا اور صالحین کے ساتھ محشور فرمائے.

 

آیت اللہ خامنہ ای

01 مارچ 2022

بمطابق 27 رجب 1443

کویته پاکستان

کویته پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: