نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 1500 سالہ جشن میلاد اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
ہفتہ وحدت اسلامی کی مناسبت سے عصرِ حاضر میں صلح و عدل کی از سرِ نو تعبیر کے موضوع پر کانفرنس
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں نبی رحمت، عالمِ انسانیت کے ہادی و رہبر، سرورِ کائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(1500) پندرہ سو سالہ جشن میلاد اور میلاد حضرت امام جعفر صادقؑ کی بابرکت موقع پر اور ہفتہ وحدت اسلامی کی مناسبت سے، "عصرِ حاضر میں صلح و عدل کی از سرِ نو تعبیر" کے موضوع پر ایک باشکوہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جید علما، مفکرین اور دانشوروں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ علمی و فکری نشست خانۂ فرہنگِ اسلامی جمہوریہ ایران، پشاور کی میزبانی میں برپا ہوئی، جس میں ممتاز شیعہ و سنی علما، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذۂ جامعات اور مختلف طبقاتِ فکر کے افراد شریک ہوئے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں پیامبرِ رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صلح و آشتی اور اخوت و ہمزیستی کی درخشاں مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی انسانیت کی نجات کا واحد راستہ سیرتِ نبوی کی پیروی اور اُسوۂ حسنہ کی عملی تجسیم میں مضمر ہے۔
شرکائے کانفرنس نے اس امر پر بھی تاکید کی کہ عدلِ اجتماعی، رسالتِ محمدیﷺ کی اساس و بنیاد ہے اور موجودہ فتنہ و آشوب کے دور میں عالمِ اسلام کو درپیش مسائل و چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
اس نشست میں قرآن و سنت کی جانب بازگشت، نظامِ حکومت اور روابطِ اجتماعی میں عدل کے قیام، اور امتِ واحدہ کی تشکیل کو وقت کی اہم ترین ضرورت اور دشمنانِ دین کی تفرقہ انگیزی کا واحد توڑ قرار دیا گیا۔
یہ پُرمعنویت و پرشکوہ اجلاس اپنے اختتام پر وحدت، اخوت، صلح و عدالت کے پیغام کے اجراء کے ساتھ ختم ہوا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.