• Nov 14 2025 - 16:11
  • 21
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
کتاب و کتابخوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے بچے کی دینی تربیت کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

کتاب بچے کی دینی تربیت کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، پشاور میں یومِ کتاب و کتاب خوانی کی مناسبت سے، تعلیم و تربیت کے دینی مفاہیم کے فروغ اور اسلامِ ناب پر مبنی علومِ انسانی کی ترویج کے مقصد کے تحت، ممتاز عالمِ دین مرحوم حضرت آیت اللہ محیی الدین حائری شیرازی کی تصنیف کردہ کتاب "تربیت دینی کودک"کے اردو ترجمہ کی رونمائی کی گئی۔

کتاب بچے کی دینی تربیت کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، پشاور میں یومِ کتاب و کتاب خوانی کی مناسبت سے، تعلیم و تربیت کے دینی مفاہیم کے فروغ اور اسلامِ ناب پر مبنی علومِ انسانی کی ترویج کے مقصد کے تحت، ممتاز عالمِ دین مرحوم حضرت آیت اللہ محیی الدین حائری شیرازی کی تصنیف کردہ  کتاب "تربیت دینی کودک"کے اردو ترجمہ کی رونمائی کی گئی۔

یہ کتاب پاکستان، بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں مخاطبین کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماہرین کے انتخاب کے تحت منتخب کی گئی،  اور ادارہ مرکزِ ساماندهیِ ترجمہ و نشر کی سرپرستی میں اس کا ترجمہ کیا گیا اور شائع کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈاکٹرحسین چاقمی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور،   حسن معظمی  نائب قونصل جنرل ایران اور پشاور کے اسکولوں کے مدیران و اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب قونصل جنرل حسن معظمی نے اس تقریب میں خانۂ فرہنگ کی جانب سے اس کتاب کے انتخاب، ترجمہ اور اشاعت کو سراہتے ہوئے اور پروگرام میں شریک معزز حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی گفتگو کا آغاز مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی  کی ہمہ جہت شخصیت اور اہلِ بیتؑ اور قرآنِ کریم کے معارف کی ترویج میں ان کی کئی سالہ خدمات کے ذکر سے کیا۔

اس کے بعد انہوں نے دین کے نقطۂ نظر سے علومِ انسانی کے مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور خصوصاً اہلِ بیتؑ کے شفاف و زلال مکتبِ فکر کی بنیاد پر مختلف مسائل، از جمله تعلیم و تربیت اور حقوقِ انسانی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹرحسین چاقمی نے اپنی گفتگو میں اس تقریب میں اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مدیران کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کتاب کے مترجمین کی خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ خاندان کے دائرے میں والد خالق کے اسم کی تجلی ہیں اور والدہ رب کے اسم کی تجلی، لہٰذا تربیت کی بنیادی ذمہ داری ماں پر عائد ہوتی ہے۔ اس تناظر میں، فرد، خاندان اور معاشرے کی اخلاقی تربیت اور استحکام میں خواتین کا کردار بنیادی اور کلیدی ہے۔

حسین چاقمی نے اس کے علاوہ کتاب "بچے کی دینی تربیت" کے مواد اور اسلام میں تربیت کی اہمیت پر بھی گفتگو کی، اور حدیثِ شریف نبوی کی روشنی میں بچے کی تین مرحلوں والی تربیت کے مراحل کو بیان کیا۔

الحمدللہ، کتاب "بچے کی دینی تربیت" کو ایسے تعلیمی ورکشاپ میں ایک نصابی کتاب کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو ادارۂ کرامت کے زیرِ اہتمام، صوبہ خیبر پختونخوا  کے مدیران اور اساتذہ کے لیے جاری ہے۔ اس مناسبت سے، اس کتاب کو ورکشاپ میں موجود بیشتر شرکاء کو تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

DSC_0570 DSC_0572 DSC_0574 DSC_0577 DSC_0583 DSC_0578 DSC_0585 DSC_0587 DSC_0592 DSC_0602 DSC_0605 DSC_0609 DSC_0619 DSC_0620 DSC_0621 DSC_0622 DSC_0626

اپنا تبصرہ لکھیں.