• Dec 20 2022 - 10:50
  • 157
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل کا خانہ فرہنگ کا دورہ اور ملاقات

پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل کا خانہ فرہنگ کا دورہ اور ملاقات

پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل جناب علی بنفشی خواہ نے نائب قونصل جنرل جناب حسین مالکی اور سید علی موسوی کے ساتھ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان سے ملاقات اور گفتگو کی اور ڈائریکٹر جنرل نے اس خانہ فرہنگ کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے پشاور میں تعینات ایران کے نئے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خانہ فرہنگ کےمختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جس میں علمی اور سائنسی، ثقافتی اور ہنری، شیعہ اور سنی پروگرامات، الہٰی مذاہب، کتابوں کی طباعت اور اشاعت اورترجمے کی حمایت، پاکستانی میڈیا میں فعال موجودگی، سوشل میڈیا، مختلف نمائشیں، شاعری اور ادبی محفلیں، اسلامی مذاہب کے مختلف کانفرنسوں میں شرکت، بااثر شخصیات کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات قائم کرنا، مقامی پبلشرز کی کتابوں کی نقاب کشائی کی تقاریب اور حمایت اور دیگر اقدامات کی وضاحت کی۔

پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل جناب علی بنفشی خواہ نے مؤثر اور دیرپا سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ میزبان ملک کے حکام اور بااثر شخصیات کے ساتھ دوستانہ روابط قائم کرنے پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کےقابل قدر اور اختراعی اقدامات میں کہا: کہ یقینی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے اہداف کو حاصل کرنے اور اس مقدس نظام کا حقیقی چہرہ دکھانے کے لیے یہ بیرون ملک سیاسی اور ثقافتی نمائندوں کے درمیان ہمدردی اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہو گا۔

پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل نے ثقافتی پروگراموں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا: انشاء اللہ ہمدردی اور مخلصانہ تعلقات کے سائے میں اور ثقافتی سرگرمیوں کے نفاذ میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ کے مقدس اہداف کی تکمیل کے لیے ہمارے سامنے اچھے دن آئیں گے۔

ملاقات اور گفتگو کے اختتام پر پشاور میں تعینات   اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل  نے خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: