ہفتہ وحدت
پشاور میں"خاتم الانبیاء وحدت کا محور" کے موضوع پر وحدت کانفرنس کا انعقاد
ہفتہ وحدت اور ولادت با سعادت خاتم الانبیاء کے دنوں کے پروگراموں کے تسلسل میں حضرت خاتمی مرتبت رحمۃ اللہ علیہ کی برکات سے، امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام "خاتم الانبیاء وحدت کا محور" کانفرنس امام بارگاہ آغا گل گنج پشاور میں منعقد ہوئی جس میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

یہ کانفرنس دو نشستوں پر مشتمل تھی ،صبح کی نشست میں ذاکرین، نعت خواں، شیعہ اور سنی قاریوں کی موجودگی میں اورشام کی نشست میں شیعہ اور سنی مسلک کے مختلف شخصیات اور علماء کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، جن میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان، امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین خیبرپختونخواہ کے صدر سید اظہر علی شاہ نقوی، جمعیت علمائے اسلام پشاور کے ضلعی امیرصدر مولانا مسکین شاہ، مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ انجمن تبلیغ قرآن و سنت سربراہ متحدہ امن کمیٹی، مولانا اقبال شاہ حیدری چیئر مین متحدہ امن کمیٹی، پیر طریقت آصف علی میر، سید فیاض علی شاہ سربراہ ادارہ تبلیغ الاسلام اور سینئر وائس چیئرمین قومی وطن پارٹی، ڈاکٹر شہزاد اعوان، سید جواد حسین کاظمی، صدرخیبر چیمبر آف کامرس پشاور، علامہ عابدحسین شاکری مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور، صحافیوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام میں امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین کی جانب سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل کے ہاتھ سے شخصیات، علمائے کرام اور اتحاد کے سرگرم اراکین کو تحائف پیش کیے گئے اور اس کے بدلے میں یادگاری تحفہ اور پھولوں کے گلدستے علمائے کرام اور شخصیات نے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کو پیش کیے۔
آخر میں تمام عالم اسلام کے اتحاد، عزت اور سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.