• Sep 19 2025 - 17:40
  • 23
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 1500 سالہ جشن ولادت کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

نظم ونصرتِ رسالت مآبﷺ اور ترویجِ حدیث کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں نبی رحمت خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی 1500 سالہ جشن میلاد کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران پشاور ، منہاج القرآن وومن لیگ پشاور اور اپووا کے پی چیپٹر کے اشتراک سے "نظم ونصرتِ رسالت مآبﷺ اور ترویجِ حدیث" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس کی نظامت جنرل سیکرٹری اپووا کے پی چیپٹر ناز پروین نے کی ۔تقریب کی صدارت کاروانِ حوا لٹریری فورم کی چئیر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ نے کی ۔ مہمان اعزاز ، فرنٹیئر کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر شاہین عمر تھیں ۔ محترمہ ڈاکٹر سیما شفیع نے سیرت النبی ص کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ محترمہ ثمینہ قادر نے اردو اور پشتو میں ہدیہ کلام پیش کیا ۔ تابندہ فرخ نے اپنی والدہ بشریٰ فرخ کی لکھی ہوئی نعت ترنم سے پڑھی ۔ محترمہ بشریٰ فرخ نے اپنا نعتیہ کلام بھی پڑھ کر سنایا ۔

سپگمئی نے مسجد نبوی کی بہت پیاری پینٹنگ بنا کر منہاج القرآن کی ضلعی ناظمہ محترمہ روبینہ معین کو تحفے کے طور پر دی ۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.