• Oct 3 2023 - 15:22
  • 137
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)
پیغمبراعظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشریت کے سارے مسائل کا حل پیش کیا ہے

غاصب صیہونی حکومت ختم ہونے والی ہے: رہبرانقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا نیل سے فرات تک ہدف پورا نہیں ہوا اور وہ اسی غم اور غصے میں مرجائے گی۔

غاصب صیہونی حکومت ختم ہونے والی ہے: رہبرانقلاب اسلامی

غاصب صیہونی حکومت ختم ہونے والی ہے: رہبرانقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا نیل سے فرات تک ہدف پورا نہیں ہوا اور وہ اسی غم اور غصے میں مرجائے گی۔

منگل کو ملک کے اعلی حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی مندوبین اور مہمانوں نے حضرت پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں غاصب صیہونی حکومت کی کینہ پروری اور بغض وعناد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسا نہیں ہے کہ صیہونی حکام صرف ہم سے کینہ اور بغض رکھتے ہوں، بلکہ وہ مصر، عراق، شام اور دیگر ملکوں سے بھی کینہ رکھتے ہیں کیونکہ ان کا ہدف نیل سے فرات تک اپنی حکومت پھیلانا تھا اور یہ نہ ہوسکا۔ آپ نے فرمایا کہ مختلف ادوار میں انہی ملکوں نے صیہونی حکام کا یہ ہدف پورا نہ ہونے دیا اس لئے وہ ان کےلئے بھی اپنے دلوں میں سخت کینہ اور دشمنی رکھتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قرآن ان کے لئے فرماتا ہے " قل موتوا بغیظکم " ان سے کہو کہ غصے سے مرجاؤ ۔آپ نے فرمایا کہ صیہونی حکومت نیل سے فرات تک کا اپنا ہدف پورا نہ ہونے کے غم اور غصے میں مرجائے گی۔ آپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت ختم ہونے والی ہے فرمایا کہ جو حکومتیں اس ناجائز حکومت سے روابط بحال کرنے کا جوا کھیل رہی ہیں ، وہ غلطی کررہی ہیں کیونکہ اس جوے میں ان کی ہار یقینی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج فلسطینی تحریک ہمیشہ سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے اور فلسطینی نوجوان ہمیشہ سے زیادہ تیاری کی حالت میں ہیں۔

آپ نےفرمایا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اس غاصب حکومت کو سرطانی پھوڑا کہا ہے اور یہ سرطانی پھوڑا فلسطینی عوام اور استقامتی قوتوں کے ہاتھوں ختم ہوکے رہے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آغاز میں فرمایا کہ پیغمبر اعظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات میں بشریت کے سارے مسائل کا حل موجود ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پیغمبراعظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشریت کے سارے مسائل کا حل پیش کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پوری بشریت عالم ہستی کے اس خورشید تاباں کی مرہون منت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایک ایک فرد بشر، چاہے وہ آپ کے لائے ہوئے دین پر ایمان رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو، سبھی پر پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احسان ہے اور پوری بشریت آنحضرت کی مرہون منت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مغرب میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا منصوبہ تیارکرنے والے اپنے ان مجرمانہ اقدامات سے قرآن کریم کو کمزور نہیں کرسکتے بلکہ اس طرح وہ خود اپنی تباہی و بربادی کا سامان فراہم کررہے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ آج اسلام سے دشمنی ہمیشہ سے زیادہ آشکارا ہوچکی ہے اور قرآن کریم کی بے حرمتی جہالت پر مبنی اس دشمنی کا واضح ترین نمونہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایک جاہل احمق قرآن کریم کی بے حرمتی کرتا ہے اور ایک حکومت اس کی حمایت کرتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ صرف قرآن کریم کی بے حرمتی کا نہیں ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ منہ زور طاقتیں قرآنی تعلیمات سے خطرے کا احساس کرتی ہیں اسی لئے وہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا منصوبہ بناتی رہتی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ منہ زور طاقتوں کے اس قسم کے اقدامات اور امریکہ کی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لئے بنیادی مسائل میں مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: