• Feb 20 2023 - 11:45
  • 137
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
عید مبعث کا جشن

عید مبعث کا جشن

اسلامی عقائد و روایات کے مطابق ستائیس رجب المرجب حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خداوندعالم نے رسالت کے لئے مبعوث کیا۔

عید مبعث کا جشن

اسلامی عقائد و روایات کے مطابق ستائیس رجب المرجب حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خداوندعالم نے رسالت کے لئے مبعوث کیا۔

ستّائیس رجب المرجب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی تاریخ ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) کے قلب مطہر پر آیت قرآنی نازل ہونے کے بعد بعثت نبوی انسانیت کی ہدایت کا آغاز ثابت ہوئی اور انسانی زندگی میں بنیادی تبدیلی کا باعث بنی تاکہ انسانیت عقیدہ توحید کے ہمراہ ہدایت کے راستے پر گامزن ہو سکے- ستائیس رجب المرجب کو جبرئیل امین، اللہ کی جانب سے غارحرا میں آخری رسول کا عہدہ لے کر آنحضور (ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ دنیا والوں کو صحیح راستے اور صراط مستقیم کی رہنمائی فرمائیں۔

مبعث کے واقعے کو چودہ سو سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی اس دن ہر سال پوری دنیا کے مسلمان انتہائی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ جشن عید مبعث مناتے ہیں۔

مسلمانوں کی عظیم ترین عید، عید فلاح و نجات یعنی عید مبعث کا جشن، دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی پورے مذہبی جوش و خروش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور ملک کے گوشہ و کنار میں جشن کا سماں ہے۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: