• Dec 21 2023 - 20:36
  • 67
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
شب یلدا کا اہتمام

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں شب یلدا کی خصوصی تقریب کا انعقاد

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں ۲0 دسمبر ۲۰۲۲ جو کہ سال کی سب سے طویل اور سرد رات مانی جاتی ہے، شب یلدا کا اہتمام کیا گیا۔ اس جشن میں پاکستان کے شہرپشاور میں مقیم ایرانی اور پشاور یونیورسٹی کےاساتید اور فارسی زبان کے طلبا و طلبات اور خانہ فرہنگ پشاور میں فارسی طلبا نےبھرپور شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور جناب ڈاکٹر حسین چاقمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال کی سب سے لمبی رات "شب یلدا" کے نام سے معروف ہے۔

قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب کو ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک بشمول افغانستان، پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان، آذربائیجان اور آرمینیا میں منایا جاتا ہے۔

 اس موقع پر خاندان کے سبھی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ ماضی کی اچھی یادوں ، قصوں، کہانیوں، داستانوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔

مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے اپنے اپنے طریقے اور رسم و رواج کے مطابق بزرگ افراد کے ہمراہ ایک حجرے میں جمع ہوتے ہیں اور قصہ کہانیوں میں یہ رات گزارتے ہیں۔ 

ایران میں حالیہ چند برسوں سے شب یلدا کو ایک قومی سطح کے تہوار کی حیثیت سے کافی فروغ ملا ہے۔ انار، تربوز اور خشک میوہ جات سے اس رات مہمانوں کی پذیرائی کی جاتی ہے۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: