اسلام آباد – پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ یہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور پورے عالم اسلامی کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
تہران (ارنا) ایران کے صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
مخدوم قلی فراغی تقریباً ڈھائی سو سال قبل ایران کے شمال مشرق میں گونبدکاوس نامی ایک شہر میں پیدا ہوئے۔ اور قریبا ستر پچھتر سال کی عمر میں اس دنیاسے چلے گئے،لیکن انہیں ترکمن کا سب سے بڑا شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔