ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کا انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ لاہور کا دورہ
ثقافتی اتاشی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور محترم جناب جعفر روناس، نے ۲ اگست ۲۰۲۳ بروز بدھ، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کا دورہ کیا اور اس ادارے کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی. اس ملاقات میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے باہمی تعاون سے مشترکہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام ، سیاحت کے فروغ اور خانہ فرہنگ لاہور کے تعاون سے مختلف تربیتی کورسز کا آغاز؛ جیسے موضوع زیر بحث آۓ.
اپنا تبصرہ لکھیں.