ڈائریکٹر جنرل خانه فرهنگ جمهوری اسلامی ایران لاہور، جناب جعفر روناس کی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور صوبہ پنجاب، جناب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سے ملاقات
دونوں معززین نے ثقافتی تعاون کے مستقل اور تخلیقی طریقوں بالخصوص مختلف اسلامی سائنسی شعبوں جیسے بین الاقوامی قرآنی فن پاروں اور تلاوت کے مقابلوں کے بارے میں خیالات اور آراء کا تبادلہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل خانه فرهنگ جمهوری اسلامی ایران لاہور، جناب جعفر روناس نے مورخہ ۲۳ فروری، ۲۰۲۳، بروز جمعرات سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور صوبہ پنجاب، جناب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سے ایوان اوقاف میں خصوصی ملاقات کی. اس ملاقات میں دونوں معززین نے ثقافتی تعاون کے مستقل اور تخلیقی طریقوں بالخصوص مختلف اسلامی سائنسی شعبوں کے حوالے سے اپنی آراء اور خیالات کا اظہارکیا. جناب محترم جعفر روناس نے محکمہ اوقاف پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہوۓکہا کہ "اسلامی بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے. اسلامی افکار کی ترویج کے لیۓ مؤثر اقدامات کرتے ہوۓ باہمی اشتراک عمل کو فروغ دیں گے."
اپنا تبصرہ لکھیں.