ڈائریکٹر جنرل خان فرہنگ ایران-لاہور کی ڈسکور پاکستان چینل کے دو رکنی وفد سے خصوصی ملاقات
ڈسکور پاکستان چینل کے مینیجر تعلقات عامہ، جناب انس فاروقی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیل، جناب بلال خالد قاضی نے ۷ مارچ ۲۰۲۳ بروز منگل؛ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جناب جعفر روناس سے ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے تعاون سے ایرانی دستاویزی فلم ساز کمپنی اور ڈسکور پاکستان چینل کے درمیان ہونے جا رہے دستاویزی فلم سازی کے متوقع تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس سلسلے میں ایرانی دستاویزی فلم ساز کمپنی کا وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا.
ایرانی دستاویزی فلم ساز کمپنی ، اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے، ڈسکور پاکستان چینل کے ساتھ مل کر ایک دستاویزی فلم تیار کر رہے ہیں جس کا مقصد مشترکہ دو طرفہ ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.