پنجاب کے علماء کا فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
لاہور. (۷ اپریل ۲۰۲۴) جمعیت اہل حدیث جماعت کے سربراہ علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری کی جانب سے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، محترم جناب مہران محدفر اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس سمیت جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ، محترم جناب علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی؛ محترم جناب مفتی سید عاشق حسین اور دیگی معروف مذھبی شخصیات نے شرکت کی.