• Oct 28 2023 - 18:11
  • 86
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

وزیر اوقاف و مذہبی امور و زکوٰۃ و عشر پنجاب کا خانہ فرہنگ ایران-لاہور کا دورہ

وزیر اوقاف و مذہبی امور و زکوٰۃ و عشر  پنجاب، محترم جناب سید اظفر علی ناصر نے سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب، محترم جناب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری  کے ہمراہ ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳ بروز جمعہ،خانہ فرہنگ جمہوری سلامی ایران لاہور کا دورہ کیا. ڈائریکٹر جنرل، خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس  نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا. لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، محترم جناب مہران موحدفر نے بھی اس ملاقات میں شرکت فرمائی. اس ملاقات میں معززین نے پاکستان میں قرآن پاک کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد اور دونوں برادر ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان مزارات کے انتظامات، قرآن کی اشاعت، قرآنی تحقیق اور تاریخی و مذہبی عمارتوں کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: