• May 10 2022 - 17:13
  • 181
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں روز فردوسی اور زبان فارسی کی مناسبت سے کانفرنس کا اہتمام

لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں روز فردوسی اور زبان فارسی کی مناسبت سے کانفرنس کا اہتمام

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اور لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے، ۱۰ مئی ۲۰۲۲ بروز منگل، روز فردوسی اور زبان فارسی کی مناسبت سے ایک روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا. اس کانفرنس کا بنیادی مقصد حکیم ابوالقاسم الفردوسی کی فارسی زبان کے حوالے سے خدمات کو سراہنا اور خراج عقیدت پیش کرنا تھا.

 

اس کانفرنس میں ڈی جی خانہ فرہنگ، محترم جناب جعفر روناس؛ ایران سے آئے خصوصی وفد:  پیام نور یونیورسٹی تہران ایران کے چانسلر، جناب پروفیسر ابراھیم تقی زادہ؛  پیام نور یونیورسٹی  کے مشیرخاص  اور  او.آئی. سی. انٹر اسلامک ورچوئل یونیورسٹیز نیٹ ورک کے سیکریٹری جنرل، جناب  ڈاکٹرکریم نجفی برزگر؛ ناظم تعلقات عامہ (بین الاقوامی امور) برائے پیام نور یونیورسٹی، جناب عبادی؛  نماینده بنیاد سعدی فاؤنڈیشن محترمہ ڈاکٹر الہام حدادی؛ پرنسپل لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی محترمہ ڈاکٹر بشری؛ شعبہ  زبان و ادبیات  فارسی کی سربراہ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زھرا کاظمی؛ شعبہ فارسی اور آرٹ کے اساتید اور طالبات نے شرکت کی.

 

 

 

اس کانفرنس میں لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی کیلیگرفی اور آرٹ کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش اور ان کی تقریب تقسیم انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا. اس کے علاوہ نماینده بنیاد سعدی فاؤنڈیشن محترمہ ڈاکٹر الہام حدادی  کی حالیہ نئی چھپنے والی کتاب کی رونمائی بھی اس تقریب کا حصہ تھی.

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: